مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں کوویکسین کے ایک لاکھ ڈوسز پہنچے ہیں جو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان سینٹرل میڈیکل اسٹور پہنچائے گئے۔
ذرائع کے مطابق آج دن میں کو ویکسین کے ایک لاکھ ڈوسز خصوصی طیارے سے دمدم کے نیتاجی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچے۔
اس کے بعد کوویکسین کے ایک لاکھ ڈوسز کو سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ایئرپورٹ سے باگ بازار میں واقع سینٹرل میڈیکل اسٹور میں رکھے گئے ہیں.
ریاستی حکومت کو پہلے یہ ویکسین (کویل شیلڈ) سیروم انسٹی ٹیوٹ سے ملنے والی تھی لیکن سیروم انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین آدی پونے والا کے اچانک ملک سے باہر چلے جانے کے بعد بھارت بائیوٹک سے ویکسین لینا پڑی.
دوسری طرف مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں کورونا ویکسین نہیں ملنے کے سبب احتجاج کا سلسلہ جاری ہے. کئی مراکز فی الحال بند کر دئیے گئے ہیں.
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب نئے کیسز میں تشویشناک طور پر اضافہ ہوا ہے.
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد دس لاکھ ہو گئی ہے. 13 ہزار کے قریب کورونا وائرس کے شکار یو چکے ہیں.
کو ویکسین کے ایک لاکھ ڈوسز کولکاتا پہنچے
بھارت بایوٹیک کی جانب سے کوویکسین کے ایک لاکھ ڈوسز آج مغربی بنگال بھیجے گئے جسے باگ بازار سینٹرل میڈیکل اسٹور میں رکھا گیا ہے۔