ETV Bharat / bharat

زائڈس کی ویرافن کو ڈی سی جی آئی کی منظوری - کورونا سے لڑنے میں راحت

بھارت میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب اسے مات دینے کے لیے حکومت کی جانب سے بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔

Zydus
زائڈس
author img

By

Published : Apr 23, 2021, 4:04 PM IST

Updated : Apr 23, 2021, 4:25 PM IST

جمع کے روز بھارت کے ڈرگ ریگولیٹر کی جانب سے زائڈس (‍Zydus) کی ویرافن (Virafin) کو منظوری دی گئی ہے۔ اس دوا کا استعمال کورونا سے متاثر مریضوں کے علاج میں کیا جا سکے گا۔ جمع کے روز ڈرگز کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے زائڈس کی کی دوا کو منظوری دی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ڈرگز کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے بالغ میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے پیگیلیٹیڈ انٹرفیرون الفا 2بی 'ویرافن' کو ہنگامی صورت میں استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

زائڈس کا دعوی ہے کہ اس کے استعمال کے بعد سات دن میں 91.15 فیصد کورونا متاثرین کا آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ منفی آيا ہے۔ اس اینٹی وائرل ڈرگز کے استعمال سے مریضوں کو کورونا سے لڑنے میں راحت ملتی ہے۔

کمپنی کا یہ بھی دعوی ہے کہ کورونا ہونے کے شروعاتی وقت میں اگر ویرافن دی جاتی ہے، تو مریض کو کورونا سے ابرنے میں مدد ملے گی اور کم تکلیف ہوگی۔ ابھی یہ ڈرگز محض ڈاکٹر کی صلاح کے بعد ہی مریض کو دی جائے گی۔ یہ دوا انہیں ہسپتال میں مہیا کرایئ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 'کورونا کا مرض، اب بن چکا ہے پورے دیش کا درد'

کمپنی نے اس ڈرگ کا بھارت کے تقریبا 25 سنٹرز پر ٹرائل کیا تھا، جس میں اچھے نتیجے دیکھنے کو ملے ہیں۔ اس ڈرگ کو لینے کے سات روز بعد کورونا مریض میں تبدیلی نظر آنے لگی اور آر ٹی-پی سی آر کووڈ ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی۔

Last Updated : Apr 23, 2021, 4:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.