ڈرگ ریگولیٹر باڈی 'ڈرگز کنٹرولر آف انڈیا' نے احمد آباد میں زائڈس کیڈلا کی کورونا ویکسین (ZyCoV-D) کو تیسرے مرحلے کی منظوری دے دی ہے۔
اتوار کے روز جاری ایک بیان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت نے کہا کہ 'مسٹر زائڈس کیڈلا کی دیسی کورونا ویکسین (ZyCoV-D) کو ڈرگ کنٹرولر آف انڈیا کی جانب سے تیسرے مرحلے کے کلینکل ٹرائل کے لیے منظوری دے دی گئی ہے۔'
وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ زائڈس کیڈلا نے بھارت میں ویکسین کے کلینکل ٹرائل کا پہلا اور دوسرا مرحلہ پورا کر لیا ہے۔ ویکسینیشن میں 1000 سے زائد لوگ شامل تھے۔
وزارت نے مزید بتایا کہ ٹرائل میں شامل لوگوں کو جب تین ڈوز دی گئی تو یہ پایا گیا کہ ویکسین محفوظ ہے اور قوت مدافعت بڑھانے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اب تک 60 کسانوں نے اپنی جان گنوائی: ٹکیٹ
وزارت نے بتایا کہ 'اس معاملے کے جانکار نے دستاویزات کا معائنہ کیا ہے، ان کی سفارشات پر ڈی سی جی آئی نے زائڈس کیڈلا کی کورونا ویکسین کو 2600 لوگوں پر تیسرے مرحلے کے کلینکل ٹرائل کی منظوری دی ہے۔
ڈرگ کنٹرولر نے اس سے قبل آکسفورڈ کی کورونا ویکسین 'کویشیلڈ' جس کو سیرم انسٹی ٹیوٹ بنا رہا ہے اور ملک میں بنائی جا رہی ویکسین 'بھارت بایوٹیک' کو ہنگامی حالت میں استعمال کرنے کی منظوری دی تھی۔