پاکستان اور زمبابوے کے مابین دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز اپریل مئی میں کھیلی جائے گی اور شائقین کو سیریز میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔
پاکستان کی ٹیم 17 اپریل کو زمبابوے روانہ ہوگی اور 21 اپریل کو پہلا ٹی 20 میچ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کے بعد دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 29 اپریل سے 3 مئی اور 7 مئی سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ ڈائریکٹر ذاکر خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا کے بعد کرکٹ سرگرمیاں شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہم نے ایک محفوظ ماحول میں کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی ہے اور ہم کوشش کر رہے ہیں۔
اتوار کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ ٹیم جنوبی افریقہ روانہ ہوگی اور 17 اپریل کو زمبابوے کے لئے روانہ ہوگی۔ گزشتہ سال جنوری میں زمبابوے نے دو ٹیسٹ میچوں کے لئے سری لنکا کی میزبانی کی تھی۔