ETV Bharat / bharat

Zaira Wasim on Hijab Row: حجاب معاملہ پر زائرہ وسیم کا ردعمل - کرناٹک حجاب معاملہ پر زائرہ وسیم کا بیان

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ مسلم خواتین کے خلاف تعصب کو فروغ دینا اور ایسا نظام قائم کرنا، جہاں انہیں تعلیم اور حجاب کے درمیان کسی ایک کو منتخب کرنا ہے یا پھر انہیں چھوڑنا ہے، سراسر نا انصافی ہے ۔ Zaira Wasim on Hijab Row

حجاب معاملہ پر زائرہ وسیم کا ردعمل
حجاب معاملہ پر زائرہ وسیم کا ردعمل
author img

By

Published : Feb 20, 2022, 10:28 AM IST

Updated : Feb 20, 2022, 12:51 PM IST

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے کرناٹک حجاب معاملہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا، انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک طویل نوٹ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ " یہ کہنا کہ حجاب پہننے کا انتخاب کسی کو وراثت میں ملا ہے تو یہ ایک غلط تصور ہے۔" یہ تصود سہولیت یا ناواقفیت کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ Zaira Wasim on Hijab Row

انہوں نے کہا کہ "اسلام میں حجاب ایک چائس نہیں بلکہ فرض ہے۔ جو خاتون حجاب پہنتی ہیں وہ اس فرض کو ادا کر رہی ہیں جس کا اس کے اللہ نے حکم دیا ہے جبکہ وہ اس سے محبت کردی ہے اور اللہ کے حکم پر چلنے کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔ انہوں نے خود کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک خاتون کے طور پر شکر گزاری اور عاجزی کے ساتھ حجاب پہنتی ہوں اور اس پورے سسٹم سے ناراضگی کا اظہار کرتی ہوں جہاں خواتین کو صرف ایک مذہبی وابستگی کی وجہ سے روکا اور ہراساں کیا جارہا ہے ۔

سابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ مسلم خواتین کے خلاف تعصب کو فروغ دینا اور ایسا نظام قائم کرنا، جہاں انہیں تعلیم اور حجاب کے درمیان کسی ایک کو منتخب کرنا ہے یا پھر انہیں چھوڑنا ہے، سراسر نا انصافی ہے ۔ آپ انہیں ایک بہت ہی محدود چوائس کیلئے مجبور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، جو آپ کے ایجنڈہ کو فروغ دیتا ہے اور پھر ان کی تنقید کرتے ہیں جبکہ وہ آپ کے ذریعہ بنائی گئی چیزوں میں قید ہیں ۔

Last Updated : Feb 20, 2022, 12:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.