ETV Bharat / bharat

ظفریاب جیلانی ہسپتال سے ڈسچارج

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 8:12 PM IST

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی کو برین ہیمریج ہوا تھا، جس کے بعد انہیں لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ ظفریاب جیلانی کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہوگئی ہے لہذا انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ظفریاب جیلانی کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکریٹری و بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی کو برین ہیمریج ہوا تھا، جس کے بعد انہیں میدانتا ہسپتال میں بھرتی کیا گیا تھا۔

اندرونی خون زیادہ نکلنے کی وجہ سے آپریشن ہوا، جو پوری طرح کامیاب رہا۔ ان کی کورونا رپورٹ نیگیٹیو آئی، جس کے بعد آج طبیعت پہلے سے بہتر ہونے پر ہسپتال سے انہیں چھٹی دے دی گئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ظفریاب جیلانی کے بیٹے ضیاء قیوم جیلانی نے بتایا کہ 'والد صاحب کی طبیعت مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ اللہ کا کرم ہے اور تمام لوگوں کی دعائیں ہیں، جو تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے وہ کورونا مثبت تھے، جبکہ اب منفی رپورٹ آئی ہے، یہ ہمارے لئے بڑی اطمینان کی بات ہے۔ اسی وجہ سے ہسپتال سے آج جیلانی صاحب کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.