ETV Bharat / bharat

'جنسی زیادتی کی شکار دہلی کی جواں سالہ لڑکی کو انصاف ملنا چاہیے'

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 10:39 AM IST

قومی دارالحکومت میں گزشتہ دنوں دہلی سول ڈیفنس کی 21 سالہ نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، اہلکار کو انصاف دلانے کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج اور کینڈل مارچ کا سلسلہ جاری ہے۔

youth protest
youth protest

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں دہلی سول ڈیفنس کی 21 سالہ لڑکی اہلکار کے ساتھ پیش آئے جنسی زیادتی اور وحشیانہ قتل کے معاملے میں نوجوانوں نے احتجاج کیا اور کینڈل مارچ کرکے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا۔

مرکزی دارالحکومت میں گزشتہ دنوں دہلی سول ڈیفنس کی 21 سالہ نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، لڑکی کو انصاف دلانے کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرہ اور کینڈل مارچ کا سلسلہ جاری ہے۔

'جنسی زیادتی کی شکار دہلی کی جواں سالہ لڑکی کو انصاف ملنا چاہیے'

اسی سلسلے میں اندور میں نوجوانوں نے کینڈل مارچ نکالا کر حکومت سے مطالبہ کیا کہ پورے معاملے کی سی بی آئی جانچ کی جائے۔

مزید پڑھیں:۔ رابعہ سیفی جنسی زیادتی و قتل معاملہ میں انصاف کا مطالبہ، بنگلور میں احتجاج

آپکو بتا دیں کہ 21 سالہ دہلی سول ڈیفنس اہلکار کو ملازمت اختیار کیے ہوئے ابھی محض چار مہینے ہی گزرے تھے کہ چند روز قبل یہ وحشیانہ واقعہ پیش آیا جس کے خلاف سوشل میڈیا پر لوگ آواز بلند کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے اندور کی نوجوان اوپاسنا شرما نے کہا کہ جس طرح کا وحشیانہ واقعہ سول ڈیفنس اہلکار کے ساتھ پیش آیا ہے، وہ ناقابل بیان ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سی بی آئی جانچ کرائے جس طریقے سے نربھیا کو انصاف ملا تھا اسی طرح سے اس اہلکار کو بھی انصاف ملنا چاہیے۔

راشد منصور نے کہا کہ اندور شہر ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرتا رہا ہے وہ صابیہ ہو یہ نر بھیا انصاف کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.