ETV Bharat / bharat

Protest in Anantnag اننت ناگ میں یوتھ پیپلز کانفرنس کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج - یوتھ پیپلز کانفرنس کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

اننت ناگ میں یوتھ پیپلز کانفرنس کے صدر ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے نے اپنے حامیوں کے ساتھ ڈی سی آفس اننت ناگ میں پُرامن احتجاج کیا۔ اس موقع پر یوتھ پیپلز کانفرنس کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے نے کہا کہ حکومت کو اپنی پالیسی بدلنی ہوگی تاکہ غریب عوام کو راحت فراہم کیا جا سکے۔

اننت ناگ میں یوتھ پیپلز کانفرنس کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 6:21 PM IST

اننت ناگ میں یوتھ پیپلز کانفرنس کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں یوتھ پیپلز کانفرنس کے صدر ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے نے اپنے حامیوں کے ساتھ ڈی سی آفس اننت ناگ میں پُرامن احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے ڈیلی ویجروں کی مستقلی، عوامی مسایل کا فوری حل اور انہدامی کاروائی پر روک کے حوالے سے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس پر نظر ثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی پالیسی بدلنی ہوگی تاکہ غریب عوام کو راحت فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم انہدامی کارروئی کے خلاف نہیں ہے بلکہ ہم غریب عوام کو راحت پہنچانے کے حق میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف حکومت غریبوں کو راحت پہنچانے کے لئے اندرا آواس پوجنا (آئی اے وائی) کے تحت شیڈ فراہم کر رہی ہے مگر وہیں دوسری طرف پھر سے انہیں بے گھر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر غریب عوام پر بلڈوزر چلانا بند نہیں کیا گیا تو آنے والے وقت میں احتجاج میں شدت لائی جائے گی اور کشمیر میں عوام پھر سے سڑکوں پر آ جائے گی۔ جس کی تمام تر ذمہ داری لفٹننٹ گورنر انتظامیہ پر ہوگی۔

ایڈوکیٹ سلیم پرے نے کہا کہ ان کی جماعت نے پہلے ہی حکومت کو آگاہ کر دیا تھا تاکہ ایسے معاملے پر پر ٹھوس اقدامات اٹھائے۔ ان کے مطابق کشمیر میں الیکشن کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برفباری کے دوران یہاں پر پہلی بار بجلی کی قلت نہیں ہوئی۔ برفباری کے دوران بجلی کی کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔ بجلی شیڈول کے مطابق چل رہی تھی، جس میں محکمہ پی ڈی ڈی میں کام کر رہے عارضی ملازمین کا اہم رول ہے۔ انہوں نے حالیہ برفباری کے دوران اپنے فرائض کو بہترین طریقے سے انجام دیا لہذا گورنر انتظامیہ کو چاہئے کہ ان کے مسائل حل کریں۔ اس موقع پر انہوں نے بعد میں ڈی سی اننت ناگ کو میمورنڈم بھی پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Pasmanda Muslim Mahaaz Protests دانش انصاری کی حمایت میں پسماندہ مسلم محاذ کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.