ETV Bharat / bharat

Youth Killed Over Interfaith Marriage کرناٹک میں دوسرے مذہب کی لڑکی سے شادی کرنے پر نوجوان کا قتل - دوسرے مذہب کی لڑکی سے شادی کرنے پر نوجوان کا قتل

کرناٹک میں باگلکوٹ کے جامکھنڈی میں ایک سنسنی خیز واقعہ میں ایک نوجوان کو دوسرے مذہب کی لڑکی سے محبت کرکے شادی کرنے کے پاداش میں قتل کر دیا گیا۔ لڑکی کا والد اس کیس کا کلیدی ملزم ہے جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔Youth killed Over Interfaith Marriage

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Dec 18, 2022, 6:30 PM IST

باگلکوٹ: کرناٹک میں باگلکوٹ کے جامکھنڈی میں ایک سنسنی خیز واقعہ میں ایک نوجوان کو دوسرے مذہب کی لڑکی سے محبت کرکے شادی کرنے کے پاداش میں قتل کر دیا گیا۔ لڑکی کا والد اس کیس کا کلیدی ملزم ہے جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو لڑکی کے والد اور دیگر افراد نے بے دردی سےقتل کردیا۔ باپ کو اس بات پر غصہ تھا کہ دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو اس کی بیٹی سے پیار ہو گیا اور اس سے شادی بھی کر لی۔Youth killed Over Interfaith Marriage

مقتول نوجوان کی شناخت جین دھرم کے بھجبالی کھڈجگی (34) کے طور پر کی گئی ہے۔ الزام ہے کہ کھتریہ برادری سے تعلق رکھنے والی بھاگیہ شری پاٹل کے والد نے نوجوان کو قتل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے والد تمنگوڈا پاٹل اور تین دیگر ملزمان نے نوجوان کو اس کے چہرے پر نمک پاوڈر پھینک کر ہلاک کر دیا جب وہ ہفتہ کی رات جامکھنڈی تعلقہ کے تککوڈا میں بھگوان ہمو کی پالکی کے تہوار کے بعد گھر واپس لوٹ رہا تھا۔ فی الحال اس قتل کے کلیدی ملزم تمنگوڈا پاٹل کو ساولی تھانے کے پولیس اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے دیگر ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Indonesia Interfaith Dialogue بھارت اور انڈونیشیا کے مابین بین المذاہب تقریب کا انعقاد

MP HC on Interfaith Marriage بین المذاہب شادی قانون کی خلاف ورزی نہیں، مدھیہ پردیش ہائی کورٹ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.