ETV Bharat / bharat

Youth Killed Over Interfaith Love: دوسرے مذہب کی لڑکی سے محبت کرنے والے نوجوان کا قتل - کلبرگی میں بین المذاہب محبت کا معاملہ

کلبرگی میں ایک ہندو لڑکے کا اس لئے قتل کردیا گیا کیوںکہ وہ ایک دوسرے مذہب کی لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے گھر والے اس رشتے سے خوش نہیں تھے۔

بین المذاہب محبت کے باعث نوجوان کا قتل
بین المذاہب محبت کے باعث نوجوان کا قتل
author img

By

Published : May 26, 2022, 12:12 PM IST

کلبرگی: ریاست کرناٹک کے کلبرگی ضلع میں جمعرات کو ایک مخصوص طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے محبت کرنے کے معاملہ میں 25 سالہ ہندو نوجوان کو قتل کردیا گیا ہے، جس کے بعد علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی۔ متوفی کی شناخت ضلع کے وڈی ٹاؤن میں بھیما نگر لے آؤٹ کے رہنے والے وجے کامبلے کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق کامبلے ایک مخصوص مذہب سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے محبت کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ لڑکی کے گھر والے اس کے خلاف تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کامبلے کو بدمعاشوں نے ریلوے پل کے قریب راستے میں پکڑ لیا اور اس پر ہتھیاروں، پتھروں اور اینٹوں سے حملہ کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول پر وحشیانہ حملہ کیا گیا اور بہت زیادہ خون بہنے سے کامبلے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ یہ واقعہ بدھ کی رات پیش آیا، جس کے بعد واڑی قصبہ میں حالات کشیدہ ہو گئے۔

مزید پڑھیں:۔ Muslim Girl Converted To Hinduism: مسلم لڑکی نے ہندو لڑکے سے شادی کرکے مذہب کیا تبدیل

پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے شہر کے حساس اور انتہائی حساس علاقوں میں حفاظتی انتظامات کو بڑھا دیا ہے۔ واڑی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.