شمالی دہلی کے علاقے براری میں ایک نوجوان کو لاٹھی سے پیٹا گیا جس میں اس کی جان چلی گئی۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔
ملزم نے مقتول پر سرعام کئی بار لاٹھی سے حملہ کیا لیکن وہاں پر موجود لوگ خاموش تماشائی بن کر دیکھتے رہے۔ بڑی مشکل سے نوجوان کو ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دے دیا۔ معاملہ منشیات کے پیسوں کی لین دین کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ مرنے والے کی شناخت جتیندر کے طور پر ہوئی ہے۔
مقتول جتیندر اور ملزم کمال براری میں پڑوس میں رہتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم منشیات کا عادی ہے۔ واردات سے قبل ملزم نے مقتول سے رقم کا مطالبہ کیا۔ جتیندر نے انکار کر دیا۔
اس کے بعد ملزم نے اس کے سر پر لاٹھی سے کئی بار حملے کیے۔ اس دوران لوگ خاموش تماشائی بن کر دیکھتے رہے۔ جتیندر کو بچانے کی کسی نے زحمت نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: کڑکارڈوما عدالت میں گلفشاں فاطمہ کی ضمانت درخواست پر سماعت آج
جب اطلاع متوفی کے ساتھ کام کرنے والے لوگو ں ہوئی، تو انہوں جتیندر کو کشمیری گیٹ ٹراما سنٹر پہنچایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں جتیندر کو مردہ قرار دے دیا۔
فی الحال پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔