ETV Bharat / bharat

Nityanand Rai Murder Threat مرکزی وزیر نتیانند رائے کے قتل کی سازش کے الزام میں نوجوان گرفتار - نتیا نند رائے کے قتل کی سازش کرنے والا گرفتار

نتیانند رائے کے قتل کی سازش کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ وائرل ویڈیو میں نوجوان نتیا نند رائے کو گولی مارنے کی بات کہہ رہا ہے۔

مرکزی وزیر نتیا نند رائے کے قتل کی سازش کرنے والا نوجوان گرفتار

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 5:26 PM IST

مرکزی وزیر نتیا نند رائے کے قتل کی سازش کرنے والا نوجوان گرفتار

ویشالی: مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے کے قتل کی سازش کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ وائرل ویڈیو میں نوجوان نتیا نند رائے کو گولی مارنے کی بات کہہ رہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

نتیا نند رائے کے قتل کی سازش کا ویڈیو ہوا وائرل: وائرل ویڈیو دو دن پہلے کا بتایا جا رہا ہے۔ جس میں تین سے چار نوجوان ایک کمرے میں بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ ان نوجوانوں میں سے ایک مہاشواراتری کے دن ہونے والی شیو یاترا کے دوران نتیا نند رائے کو گولی مارنے کے علاوہ ان پر قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے نظر آتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نگر تھانے کی پولیس نے آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ اس سلسلے میں ویشالی کے ایس پی منیش نے فون پر نوجوان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

ویشالی کے ایس پی منیش نے کہاکہ ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس اس معاملے میں گرفتار نوجوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے، پوچھ گچھ کے بعد ہی کچھ واضح طور پر بتایا جا سکے گا۔ گرفتار نوجوان کا نام مادھو کمار عرف مادھو جھا ہے، جو ضلع کے گورول کا رہنے والا ہے۔ لیکن فی الحال وہ حاجی پور کے ہتسر گنج میں رہ رہا ہے۔ اس ویڈیو میں نوجوان یہ کہتے ہوئے نظر آرہا ہے کہ 'میں تین سال سے خواب دیکھ رہا ہوں کہ شیو راتری کے دن ہم نے نتیا نند رائے کو مار دیا ہے۔ بیل پر جا رہا ہے اور ہم نے گولی داغ دئے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: Threat Call to Gadkari گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کی ہوئی شناخت

بتا دیں کہ ہر سال مہاشیواراتری کے دن نتیا نند رائے شہر میں واقع پتالیشورناتھ مندر سے بیل گاڑی پر سوار ہو کر شیو کا جلوس نکالتے ہیں اور 18 فروری کو مہاشیوراتری ہے۔ ایسے میں شیو راتری سے عین قبل اس طرح کی ویڈیو کا وائرل ہونا ایک بڑا سوال ہے۔ فی الحال پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور ویڈیو میں نظر آنے والے دیگر نوجوانوں کی تلاش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.