ETV Bharat / bharat

Mob Lynching in Kolkata: موبائل کی چوری کے الزام میں نوجوان ہجومی تشدد میں ہلاک - کولکتہ میں ہجومی تشدد کا معاملہ

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت شیام نکر علاقے میں مقامی باشندوں نے ایک لڑکی کے ہاتھوں سے موبائل چھین کر فرار ہونے والے نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ Mob Lynching Case In Kolkata

موبائل کی چوری کے الزام میں نوجوان ہجومی تشدد کا ش

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 10:34 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں عوام لا اینڈ آرڈر کا بالکل خیال نہیں کرتے۔ لوگ کسی بھی معاملے میں قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے سے بالکل گریز نہیں کرتے۔ اکثر و بیشتر اضلاع میں ہجومی تشدد کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانہ کے تحت شیام نگر علاقے میں پیش آیا۔ جہاں مقامی باشندوں نے ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والے نوجوان پر الزام تھا کہ وہ ایک لڑکی کے ہاتھوں سے موبائل چھین کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔youth allegedly Lynch while attempt to snatch mobile at shyamnagar in north 24 pgs

مزید پڑھیں:۔ Mob Lynching in Bihar: ماب لنچنگ میں نوجوان کی موت

بتایا جاتا ہے کہ لڑکی سڑک کے کنارے سے گزر رہی تھی۔ اسی دوران ایک نوجوان اس کے ہاتھوں سے موبائل چھین کر فرار ہونے لگا،۔ جس کے بعد لڑکی زور زور سے چیخنے لگی۔ لڑکی کی آواز سن کر مقامی باشندے جمع ہو گئے۔ مقامی باشندوں نے نوجوان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے اس کی بے رحمی سے پٹائی کر دی۔ نم مردہ حالت میں نوجوان کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ جگتدل تھانے کی پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ نوجوان کی شناخت سرجیت داس کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی باشندوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.