ETV Bharat / bharat

Prez Murmu On Non Indian نوجوان غیرمقیم بھارتی اختراع میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں، صدر مرمو - Prez Murmu On Non Indian

صدر مرمو نے کہا کہ اس وقت عالمی سطح پر اقتصادی اور دیگر چیلنجز ہیں اور ان حالات سے نمٹنے میں غیرمقیم بھارتیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ غیرمقیم بھارتی اور بھی بہتر کوششیں کریں اور بھارت کو بھی اس کا فائدہ مل سکے۔ Murmu Says non-resident Indians can Play a key Role in Innovation

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 9:52 PM IST

اندور: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے عالمی کساد بازاری اور کئی چیلنجوں کے باوجود آج بھارت کی مختلف کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان غیرمقیم بھارتی اختراع میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں مرمو نے اندور میں تین روزہ پرواسی بھارتیہ دیوس کنونشن کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔ Pravasi Bharatiya Divas Convention in Indore

اس موقع پر گیانا کے صدر محمد عرفان علی، سورینام کے صدر چندریکا پرساد سنتوکھی، مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا اور کئی معززین اور کئی شخصیات موجود تھیں۔اس دوران بڑی تعداد میں غیرمقیم بھارتی بھی موجود تھے۔ صدر جمہوریہ نے غیرمقیم بھارتیوں کو بھی اعزاز سے نوازا جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ صدر مرمو نے کہا کہ اس وقت عالمی سطح پر اقتصادی اور دیگر چیلنجز ہیں۔ ان حالات سے نمٹنے میں غیرمقیم ہبھارتیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ غیرمقیم بھارتی اور بھی بہتر کوششیں کریں اور بھارت کو بھی اس کا فائدہ مل سکے۔ انہوں نے نوجوان غیرمقیم بھارتیوں پر زور دیا کہ وہ اختراع کے ذریعے اور بہتر کرسکتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے غیرمقیم بھارتیوں کے مفاد میں بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کے وقت مرکزی حکومت نےہر ممکن قدم اٹھائے ہیں ۔ جنگ کے دوران یوکرین میں پھنسے ہوئےبھارتیوں کو بحفاظت نکالنے کی بھی کامیاب کوششیں کی گئیں۔ تین روزہ پرواسی بھارتیہ سمیلن کے دوران موصول ہونے والی تجاویز اور خیالات کا ذکرکرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ خواتین بھی معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے ان کے تعاون کو مزید بڑھانے کی بھی بات کہی۔تقریباً 10 منٹ کے اپنے مختصر خطاب میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کو اس سال جی 20 کی صدارت کا موقع بھی ملا ہے۔آزادی کے امرت کال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ 25 سال میں ملک مختلف شعبوں میں تیز رفتاری سے ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Droupadi Murmu in Indore دروپدی مرمو پرواسی بھارتیہ سمیلن کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.