ETV Bharat / bharat

دہلی: الکا لامبا نے ایک نوجوان کی جان بچائی - شخص شراب کے نشے میں

تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ خودکشی کی کوشش کرنے والا شخص انتہائی نشے کی حالت میں تھا اور اس کی شناخت سنجے سنگھ بشت کے طور پر کی گئی ہے اور وہ اتراکھنڈ کے الموڑہ کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔

viral video
viral video
author img

By

Published : Sep 13, 2021, 2:18 PM IST

دارالحکومت دہلی کے اینڈریو گنج فلائیور پر ایک شخص شراب کے نشے میں کھڑا ہوگیا۔ اسی دوران کانگریس کا رہنما الکا لامبا کی نظر اس شرابی پر پڑی تو انہوں نے اس بات کی اطلاع کوٹلہ مبارک پور تھانے کے ایس ایچ او ونئے کمار کو دی۔ معاملے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او پولیس فورس کے ہمراہ فوراً موقع پر پہنچے اور کافی مشکل سے اس کو نیچے اتارا۔

viral video

مزید پڑھیں:۔ شرابی ڈرائیور نے پانچ لوگوں کو کچلا

بتایا جا رہا ہے کہ یہ شخص شام کے وقت اینڈریو گنج فلائی اوور پر گرگیا تھا۔ اسی دوران کانگریس لیڈر الکا لامبا، جن کا مکان فلائی اوور کے قریب ہے، وہ اپنی چھت پر چہل قدمی کررہی تھیں۔ اسی دوران ان کی نظر فلائی اوور پر پڑی جہاں انہوں نے مذکورہ شخص کو خودکشی کی کوشش کرتے دیکھا۔ انہوں نے فوری طور پر تھانہ کوٹلہ مبارک پور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور کافی کوشش کے بعد اس شخص کو بچایا گیا۔

تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ خودکشی کرنے والا شخص انتہائی نشے کی حالت میں تھا اور اس کی شناخت سنجے سنگھ بشت کے طور پر کی گئی ہے اور وہ اتراکھنڈ کے الموڑہ کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔

کانگریس رہنما الکا لامبا نے اس معاملے پر ٹویٹ کیا اور ویڈیو بھی شیئر کی۔ انہوں نے خود ویڈیو بنائی اور شیئر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.