ETV Bharat / bharat

Padma Shri Award Ceremony آپ نے مجھے غلط ثابت کیا، شاہ پدم ایوارڈ ملنے پر پی ایم سے بولے شاہ رشید احمد قادری - شاہ رشید احمد قادری

کرناٹک کے بیدری آرٹسٹ شاہ رشید احمد قادری کو بدھ کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ صدر دروپدی مرمو سے یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد قادری نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ انہیں لگتا تھا کہ انہیں بی جے پی حکومت میں یہ باوقار اعزاز کبھی نہیں ملے گا لیکن وزیر اعظم نے انہیں غلط ثابت کر دیا۔ Shah Rasheed Ahmed Qadri received padma shri award

رشید احمد قادری نے مودی سے کہا آپ نے مجھے غلط ثابت کردیا

author img

By

Published : Apr 6, 2023, 8:14 AM IST

Updated : Apr 6, 2023, 9:01 AM IST

نئی دہلی: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر سے تعلق رکھنے والے شاہ رشید احمد قادری کو صدر دروپدی مرمو نے پدم شری سے نوازا۔ اس موقعے پر انہوں نے پی ایم نریندر مودی سے کہا کہ انہیں لگتا تھا کہ انہیں یو پی اے میں پدم ایوارڈ ملے گا لیکن نہیں ملا۔ انہیں بی جے پی حکومت سے امید نہیں تھی، اس لیے وہ خاموش بیٹھے رہے، لیکن وہ غلط ثابت ہوئے۔ انہوں نے ایوارڈ کے لیے پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ شاہ رشید احمد قادری نے پی ایم مودی سے کہا کہ میں نے پانچ سال انتظار کیا لیکن نہیں ملا۔ اس کے بعد میں خاموشی سے بیٹھ گیا کہ مجھے بی جے پی حکومت میں پدم ایوارڈ نہیں ملے گا، لیکن آپ نے مجھے غلط ثابت کردیا۔

  • #WATCH | Padma Shri awardee Shah Rasheed Ahmed Quadari thanked PM Modi after he received the award today

    "During Congress rule, I didn't get it (Padma Shri). I thought BJP govt will not give it to me but you proved me wrong, " says Shah Rasheed Ahmed Quadari pic.twitter.com/BKQGMKc10R

    — ANI (@ANI) April 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ شاہ رشید احمد قادری بیدری آرٹ میں بہت سے نئے پیٹرن اور ڈیزائن متعارف کرانے کے لیے مشہور ہیں۔ بیدری ایک لوک فن ہے جس کی روایتی تخلیق کرناٹک کے بیدر شہر سے شروع ہوئی ہے، بعد میں رفتہ رفتہ یہ فن تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بھی پھیل گیا۔ بیدری آرٹ کا نام بیدر گاؤں کے نام پر رکھا گیا ہے، جو اس فن کی جائے پیدائش ہے۔ یہ ایک روایتی دستکاری ہے۔ اس میں زنک، تانبا، چاندی جیسی دھاتوں کا استعمال کرتے ہوئے دستکاری بنائی جاتی ہے۔ یہ ایک بہت ہی پیچیدہ آرٹ فارم ہے۔ دراصل بیدری ایک لوک فن ہے۔ شاہ رشید احمد قادری کو کرناٹک کے شلپ گرو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وہ پانچ سو سال پرانے بیدری فن کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اپنے فن پاروں کی دنیا بھر میں نمائش کی ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 53 لوگوں میں پدم ایوارڈ تقسیم کئے۔ راشٹرپتی بھون میں منعقد پروگرام میں انہوں نے کئی مشہور شخصیات کو پدم ایوارڈز سے نوازا۔ سماج وادی پارٹی کے بانی آنجہانی ملائم سنگھ یادو کو بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔ معروف معالج دلیپ مہلانابیس کو بھی بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔

  • #WATCH | Shah Rasheed Ahmed Quadari, known for introducing many new patterns and designs in Bidri art, receives the Padma Shri from President Droupadi Murmu pic.twitter.com/1vAyYbJuuJ

مزید پڑھیں:۔ Talk With Shah Rasheed Qadri پدم شری ایوارڈ کیلئے نامزد شاہ رشید احمد قادری سے خصوصی گفتگو

راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب میں مصنفہ سدھا مورتی، ماہر طبیعیات دیپک دھر، ناول نگار ایس ایل بھیرپا اور ویدک اسکالر تریدانڈی چینا جے سوامی جی کو بھی پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ دیپک دھر کو شماریاتی طبیعیات میں اپنے طویل تحقیقی کیریئر کے لیے جانا جاتا ہے۔ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کو بعد از مرگ اعزاز دیا گیا۔ وہ بھارت کے وزیر دفاع اور طویل عرصے تک رکن پارلیمان بھی رہے۔ اسی وقت مہلانابیس جو 1971 کی بنگلہ دیش جنگ کے پناہ گزین کیمپوں میں خدمات انجام دینے کے لیے امریکہ سے واپس آئی تھیں، کو بعد از مرگ اعزاز دیا گیا۔ انہیں 'اورل ری ہائیڈریشن سلوشن' (او آر ایس) پر ان کے کام کے لیے عالمی سطح پر پہچانا گیا۔ مہلانابیس کا ایوارڈ ان کے بھتیجے نے حاصل کیا۔

Last Updated : Apr 6, 2023, 9:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.