ETV Bharat / bharat

اکھیلیش حکومت نے 195 لوگوں دیا تھا یش بھارتی ایوارڈ، آر ٹی آئی میں انکشاف

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنے دور اقتدار میں کل 195 شخصیات کو یش بھارتی ایوارڈ سے نوازا تھا۔

یوگی حکومت نے یش بھارتی ایوارڈ کو بند کیا

author img

By

Published : Feb 20, 2021, 3:51 PM IST

ایوارڈ کے تحت 11 لاکھ روپئے نقد اور ہر مہینے پچاس ہزار روپئے دیے جانے کی تجویز تھی۔ اترپردیش میں یوگی حکومت کی قیادت میں بننے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اس ایوارڈ کو بند کردیا۔

ریاست کے محکمہ ثقافت سےحق اطلاعات کے تحت طلب کیے گئے معلومات سے ان باتوں کا انکشاف ہوا۔ آر ٹی آئی کے تحت موصول اطلاع کے مطابق اکھلیش یادو کی حکومت نے سال 2013۔14 سے 2016۔17 کے درمیان کل 195 افراد کو یش بھارتی ایوارڈ سے نوازا تھا۔ ان میں سب سے پہلے سال 2012۔13 میں 15 لوگوں کو یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔

اس کے بعد سال 2013 میں 22، سال 2014 میں پہلے 28 اور پھر بعد میں 4 حکم ناموں کے ذریعہ کل 34 افراد کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سال 2015 میں الگ الگ 7 آرڈر کے ذریعہ 48 لوگوں کو یہ انعام دیا گیا جبکہ سال 2016 میں 12 الگ الگ ہدایات کے ذریعہ کل 76 افراد کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یش بھارتی ایوار کا آخری آرڈر 19دسمبر 2016 کو جاری ہوا تھا جب 7 لوگوں کو یہ انعام دیا گیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.