نئی دہلی: کسان رہنما یوگیندر یادو نے اتوار کو متحدہ کسان مورچہ کی رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے ایک ریلیز جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ یوگیندر یادو نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن جماعتوں کو مرکزی حکومت کے خلاف متحد کرنا ضروری ہے، اس لیے متحدہ کسان مورچہ کی رابطہ کمیٹی سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ بتا دیں کہ اس سے پہلے 31 اگست کو ہوئی میٹنگ میں یوگیندر یادو نے متحدہ کسان مورچہ کی رابطہ کمیٹی کے رکن کی ذمہ داری نہ نبھا پانے کی بات کہی تھی۔ Yogendra Yadav Resigns
یوگیندر یادو نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کسان مخالف ہے۔ اس حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ زمین پر موجود تمام عوامی تحریکوں اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کھڑی مخالف سیاسی جماعتوں کو جوڑ ا جائے۔ اس لیے کسان تحریک کے ساتھ دیگر تحریکوں سے بھی رابطہ کر رہے ہیں۔ اس کو ترجیح دیتے ہوئے متحدہ کسان مورچہ کی رابطہ کمیٹی کی ذمہ داری کے ساتھ انصاف کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس خط کو متحدہ کسان مورچہ کے قومی اجلاس کے سامنے رکھ کر انہوں نے اس ذمہ داری سے فارغ ہونے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں:
UP Election 2022: راکیش ٹکیت اور یوگیندر یادو نے یوگی حکومت کے خلاف ووٹ دینے کی اپیل کی
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ ان کی جگہ ان کی تنظیم 'جئے کسان آندولن' کے قومی صدر اویک ساہا اس ذمہ داری کے لیے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخی کسانوں کی تحریک کے دوران متحدہ کسان مورچہ کی رابطہ کمیٹی کا رکن بننا ان کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔ وہ یہ ذمہ داری دینے پر شکر گزار تھے۔ اپنی پارٹی سوراج انڈیا کے ساتھ ساتھ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہم آہنگی کی کوششوں کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کوششوں سے کسانوں کی تحریک بھی مضبوط ہوگی۔ Yogendra Yadav Resigns