ETV Bharat / bharat

Yoga Day 2022: وزیر اعظم مودی میسور پیلیس میں یوگا ڈے تقریب میں شرکت کریں گے - عالمی یوم یوگا

وزیراعظم نریندر مودی میسور پیلس میں انٹرنیشنل یوگا ڈے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ PM Modi to Lead Celebrations from Mysore

Modi to Lead Celebrations from Mysore
میسور یوگا ڈے تقریب میں مودی کی شرکت
author img

By

Published : Jun 20, 2022, 7:22 PM IST

Updated : Jun 20, 2022, 10:14 PM IST

میسور: ثقافتی دارالحکومت کہلانے والے میسور میں 21 جون کو منعقد ہونے والے عالمی یوم یوگا کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کرناٹک کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ بنگلور میں منعقدہ پروگراموں میں شرکت کے بعد شام کو میسور پہنچے۔ اس مرتبہ میسور پیلس میں ہی انٹرنیشنل یوگا ڈے کا ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں وزیر اعظم شرکت کریں گے۔ International Yoga Day

وزیر خارجہ ایس جے شنکر یوم یوگا کے موقع پر دہلی کے پرانا قلعہ میں یوگا کرتے نظر آئیں گے جب کہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن ترواننت پورم کے سری پدمنابھاسوامی مندر سے یوگا کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اسی وقت امور خارجہ کی وزیر مملکت میناکشی لیکھی اور ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ بالترتیب وویکانند راک میموریل کنیا کماری اور لوک ٹک جھیل بشنو پور، منی پور سے یوگا ڈے کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ Modi to lead Yoga Day Celebrations

واضح رہے کہ بھارت کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر ملک 'آزادی کا امرت مہوتسو' منا رہا ہے۔ اس طرح اس بار مودی حکومت کے 75 وزراء انٹرنیشنل یوگا ڈے پر ملک کے 75 تاریخی ورثے والے مقامات سے یوگا کرتے نظر آنے والے ہیں۔ چونکہ کووڈ 19 کے دوران 'یوگا' سب کو اکٹھا کرنے اور پوری دنیا میں اتحاد کے احساس کو فروغ دینے میں کامیاب رہا ہے۔ اس لیے یوگا ڈے کا آٹھواں ایڈیشن 'یوگا فار ہیومینٹی(انسانیت کے لیے یوگا)' کے تھیم پر منایا جائے گا۔

میسور میں مرکزی تقریب کے علاوہ وزارت خارجہ 'دی گارڈین رنگ' کے نام سے ایک منفرد تقریب کا انعقاد کر رہی ہے۔ جس کا مقصد بھارت کے 'واسودھیو کٹمبکم' کے پیغام کو آگے بڑھانا ہے۔ گارڈین رنگ پروگرام 'ایک سورج ایک زمین' کے تصور کو اجاگر کرے گا۔ اس طرح بیرون ملک بھارتی مشن ہر سال یوگا کے عالمی دن کے موقع پر یوگا سے متعلق سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ 'گارڈین رنگ' کے ذریعے لائیو اسٹریمنگ کی جائے گی۔ 21 جون کو 80 سے زیادہ بھارتی مشن اور سفارت خانے اپنے دائرہ اختیار کے ممالک میں بڑے پیمانے پر یوگا پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔

یواین آئی

Last Updated : Jun 20, 2022, 10:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.