ETV Bharat / bharat

Yakub Qureshi Moved To Separate Jails یعقوب قریشی اور ان کے دونوں بیٹوں کی الگ الگ جیلوں میں منتقلی

میرٹھ پولیس نے بی ایس پی کے سابق وزیر یعقوب قریشی اور ان کے دونوں بیٹوں کو الگ الگ جیلوں میں منتقل کر دیا ہے۔ Yakub Qureshi and his two sons moved to separate jails

author img

By

Published : Jan 18, 2023, 11:39 AM IST

یعقوب قریشی اور ان کے دونوں بیٹوں کی الگ الگ جیلوں میں منتقلی

میرٹھ: ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ سے تعلق رکھنے والے بہوجن سماج پارٹی کے سابق وزیر یعقوب قریشی اور ان کے دونوں بیٹوں کو الگ الگ جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یعقوب قریشی اور ان کے دونوں بیٹوں کو ریاست کی مختلف جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یعقوب قریشی کو سون بھدر، ان کے بڑے بیٹے عمران کو سدھارتھ نگر اور فیروز عرف بھورا کو بلرام پور جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مغربی اتر پردیش کی سیاست میں کافی مداخلت رکھنے والے یعقوب قریشی کے ستارے گردش میں نظر آ رہے ہیں۔ غیر قانونی میٹ پلانٹ چلانے کے کیس میں یعقوب اور ان کے بیٹے عمران پر 50-50 ہزار کا انعام تھا۔ یہ دونوں تقریباً 9 ماہ سے مفرور تھے۔

پولیس کے مطابق حال ہی میں سابق وزیر اور ان کے بیٹے پر 25-25 ہزار روپے کی انعامی رقم بڑھا کر 50-50 ہزار روپے کر دی گئی تھی۔ سابق وزیر یعقوب قریشی اور ان کے بیٹے عمران کو پولیس نے جمعہ کی رات تقریباً 2 بجے دہلی کے چاندنی محل تھانہ علاقے سے گرفتار کیا۔ اب تک جو کچھ سامنے آیا ہے اس کے مطابق یعقوب اور ان کے بیٹا عمران دہلی میں ایک فلیٹ کرائے پر لے کر ساتھ رہ رہے تھے۔ پولیس 9 ماہ سے یعقوب اور ان کے بیٹوں کی تلاش میں تھی۔ جب کہ ایک بیٹے کو پولیس نے نومبر میں گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:۔ Firoz Qureshi Arrested From Ghaziabad یوپی کے سابق وزیر حاجی یعقوب کے فرزند فیروز قریشی گرفتار

واضح رہے کہ 31 مارچ 2022 کو پولیس نے ہاپوڑ روڈ پر یعقوب قریشی کی فیکٹری میں غیر قانونی پیکنگ کا انکشاف کیا۔ اس معاملے میں یعقوب، ان کی بیوی، بیٹے فیروز، عمران، منیجر موہت تیاگی سمیت 17 لوگوں کو نامزد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے پہلے یعقوب اور ان کے خاندان کے خلاف گینگسٹر کا مقدمہ درج کیا تھا۔ اس کے بعد انعام کا اعلان بھی ہوا۔ گینگسٹر کے تحت یعقوب کی 26 مقامات پر کروڑوں روپے کی جائیداد ضبط کرنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.