ETV Bharat / bharat

یادگیر: جلوس میلاد نکالا جارہا ہے

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جلوس میلاد نکالا جارہا ہے۔

یادگیر: جلوس میلاد نکالا جائے گا
یادگیر: جلوس میلاد نکالا جائے گا
author img

By

Published : Oct 19, 2021, 1:55 PM IST

نوجوانان یادگیر نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 19 تاریخ بروز منگل صبح دس بجے مسجد حقانی سے جلوس میلاد نکالا جارہا ہے۔ یہ جلوس گاندھی چوک، ٹیپو سلطان چوک، مسلم پورہ، آستانہ حضرت یعقوب شاہ قادری سے کلیان منڈپ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

ویڈیو

تجمل حسین صدر ستیہ وادی ہیومن رائٹس یادگیر نے خاص کر نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلوس نہایت سادگی کے ساتھ نکالا جارہا ہے اور ساتھ ہی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے پرامن طریقے سے نکالا جائے گا۔

  • یہ بھی پڑھیں:بارہ ربیع الاول کے موقع پر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کی مبارکباد

    انہوں نے نوجوانوں سے گزارش کی ہے کہ وہ ڈی جے کا استعمال نہ کریں کیونکہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی جانب سے اس پر پابندی ہے۔ اس لئے تمام لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ جلوس سے میلاد کو نہایت سادگی اور پرامن طریقے سے منائیں۔

    اس موقع پر عبدالغفار، ڈاکٹر فیروز خان، قمرالاسلام، شہباز جاگیردار، پرویز پٹیل، ریاض احمد، محمد جنید کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.