یاس طوفان کے بنگال کے ساحلی علاقوں گزر جانے کے بعد کولکاتا اور اس سے متصل اضلاع میں واقع اہم فلائی اوور پر آمدورفت دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔
ساحلی اضلاع جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ اور مشرقی مدنی پور میں ندی کا پانی داخل ہونے کے سبب بیشتر گاؤں زیر آب ہیں۔
ان تینوں اضلاع کو چھوڑ کر ریاست کے دیگر اضلاع میں یاس طوفان کے بنگال کے ساحلی علاقوں سے بغیر نقصان پہنچائے گزر جانے کے بعد حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔
حالات کے معمول پر آنے کے بعد مغربی بنگال پولیس نے کولکاتا اور اس سے متصل اضلاع میں واقع اہم فلائی اوور پر آمدورفت دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔