حیدرآباد: آج یوم بیت الخلا منایاجارہا ہے۔ اس سال کا موضوع غیرموجود کو موجود بنانا دیاگیا ہے۔ ہر سال 19نومبر کو یہ دن منایاجاتا ہے۔ یہ دن سال 2013سے اقوام متحدہ کی جانب سے منایاجارہا ہے تاکہ سینی ٹیشن تک رسائی حاصل نہ کرپانے والے افراد میں بیداری پیدا کی جا سکے۔World Toilet Day 2022
اس موقوع پر تلنگانہ بھرمیں بیشتربیداری کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ وزیرپنچایت راج تلنگانہ دیاکرراو نے محبوب نگر ضلع کے ویلی کٹہ گاوں میں دوڑ میں حصہ لیا جس کا موضوع مکمل خالصیت کیلئے دوڑ رکھاگیا تھا۔ عہدیداروں اور گاؤں کے افراد نے بھی اس دوڑ میں حصہ لیا۔
انہوں نے کہاکہ تلنگانہ نے پہلے ہی کھلے مقامات پر فضلہ سے پاک کے مقصد کو حاصل کرلیاہے اوربقیہ علاقوں کا جلد ہی احاطہ کرلیاجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: World Diabetes Day 2022: ذیابیطس کے سلسلے میں بیداری ضروری، ڈاکٹر حامد اشرف
یواین آئی