ETV Bharat / bharat

No Tobacco Day Observed In Kashmir: جموں و کشمیر میں ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے منایا گیا - دنیا بھر میں 31 مئی کو ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے

ہر برس دنیا بھر میں 31 مئی کو ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے منایا جاتا ہے۔ اسی ضمن میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ No Tobacco Day Observed In Kashmir

No Tobacco Day Observed In Kashmir: جموں و کشمیر میں ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے منایا گیا

author img

By

Published : May 31, 2022, 9:29 PM IST

جموں و کشمیر میں منشیات کی وجہ سے کئی نوجوان موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں ہر روز نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل میں تمباکو نوشی کا رجحان کافی زیادہ بڑھ رہا ہے، جو بہت خطرناک ہے اور اس کے مذید ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

سرینگر میں ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر تقربات World No Tobacco Day In Srinagar

سرینگر میں ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر تقربات

سرینگر میں ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے حوالے کئی تقریبات منعقد کی گئی تاہم سب سے بڑی تقریب ایس ایم ایچ ایس ہسپتال اور پبلک ہیلتھ سینٹر بتمالو میں منقد کی گئی، جہاں گورنمنٹ میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سمیہ رشید کی صدارت میں تقریب منعقد کی گئی۔ بتامالو میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ سروس کشمیر کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ وادی کے مشہور ڈاکٹروں جن میں ڈاکٹر ارشد حسین، ڈاکٹر یاسر راتھر کے علاوہ طبی شعبے سے وابستہ طلباء نے بھی شرکت کی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فضل کا کہنا تھا کہ 'آج کے تمباکو نوشی میں بھی جدیدیت آئی ہے۔ کئی الیکٹرونک آلات بھی عدالت کے احکامات کے باوجود نوجوانوں کو حاصل ہو رہے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'شروع میں تمباکو نوشی سے لگتا ہے کہ ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے، حقیقت میں اضافہ ہو رہا ہوتا ہے۔ ہمارے پاس دماغی صحت کے لیے آنے والے بیشتر مریض تمباکو نوشی کی لت میں مبتلا ہوتے ہیں۔ انتظامیہ کو سخت اقدامات اٹھانے چاہیے اور تمباکو کے پروڈکٹس کی سروگیٹ اشتہارات پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔'

وہیں ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر کے ترجمان میر مشتاق کا کہنا تھا کہ اس بار ہمارا توجہ میڈیا پر ہے کیونکہ میڈیا ہی عوام میں بیداری پیدا کر سکتا ہے اور اس لت سے ہمارے نوجوانوں کو دور رکھ سکتا ہے۔

پامپور میں انسداد تمباکو ڈے کے عنوان سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد World No Tobacco Day In Pampore

پامپور میں انسداد تمباکو ڈے کے عنوان سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد

ضلع پلوامہ کے تحصیل پامپور میں لیگل سروسز کمیٹی کے ذریعہ انسداد تمباکو ڈے کے عنوان سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام تحصیل لیگل سروسز کمیٹی پامپور کے چیئرمین جنید امتیاز میر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا مقصد طلبا سمیت دیگر شرکا کو تمباکو کے معاشرے پر منفی اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔

پروگرام کے دوران ماہرین نے تمباکو اور اس کے مضر اثرات پر مفصل روشنی ڈالی۔ اپنی تقریر کے دوران جنید امتیاز میر نے پروگرام میں شریک لوگوں اور طلبا کو بتایا کہ کس طرح تمباکو کا استعمال نوجوانوں میں ایک عالمی وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے اور کیسے اس بدعت پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی نہ صرف مضر صحت ہے بلکہ اسے سماج میں عزت بھی کم ہو جاتی ہے۔ اس خطرے کا حل تلاش کرنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ ہمارا سماج اس بدعت سے پاک ہو جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمباکو نہ صرف تمباکو نوشی کرنے والوں کے لیے بلکہ ارد گرد کے لوگوں کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ پروگرام کے دوران اسکول کے مختلف طلبا نے بھی تقریریں کیں اور طلبا کی جانب سے ایک خاکہ پیش کیا۔ اس پروگرام میں اسکول کے پرنسپل، عملہ، طلبا سمیت بار ایسوسی ایشن اور پامپور کے پینل وکلا نے شرکت کی۔

بانڈی پورہ میں ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر ریلی World No Tobacco Day in Sumbal

بانڈی پورہ میں ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر ریلی

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں آج ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی، جس میں اسکولی طلبا، تدریسی عملہ اور شعبہ صحت کے متعدد ملازمین نے شرکت کی۔ اس ریلی کا انعقاد گورنمنٹ ڈینٹل کالج سرینگر نے بلاک میڈیکل آفیسر حاجن اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سمبل کے اشتراک سے کیا تھا، جس میں لوگوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہ کیا گیا۔ ریلی کے دوران اسکولی طلبا ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر سگریٹ نوشی بند کے مضر اثرات کے تعلق سے نعرے درج تھے۔

یہ ریلی ڈاکٹر عاصم فاروق انچارج گورنمنٹ ڈینٹل میڈیکل کالج پبلک ہیلتھ ونگ، محمد اشرف ملہ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سمبل کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ ریلی میں شامل طلبا نے عام لوگوں سے اپنے پیغام کے ذریعے تمباکو کا استعمال بند کرنے کی اپیل کی ۔

بارہمولہ کے سوپور میں ورلڈ نو تمباکو ڈے World No Tobacco day In Baramulla

بارہمولہ کے سوپور میں ورلڈ نو تمباکو ڈے

بارہمولہ کے سوپور کے مختلف اسکولز میں ورلڈ نو تمباکو ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر بوائز ہایر سیکنڈری اسکول سوپور اور گرلز ہایر سیکنڈری اسکول کے بچوں کے ساتھ ساتھ غوثیہ ماڈل پبلک اسکول کے طلبہ نے ریلی نکالی۔ اس ریلی کا مقصد نوجوانوں کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے غوثیہ ماڈل پبلک اسکول کے پرنسپل شاہینہ اختر نے بتایا کہ اس قسم کے پروگرام کا کرنا کافی ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گاؤں میں اس قسم کے پروگرام کم ہوتے ہے اور آج ہم نے اپنے اسکول میں یہ دن منایا اور بچوں کو اس دن کے حوالے سے جانکاری دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھیں کیونکہ تمباکو نوشی صحت کے لئے کافی مضر ہے اور وقت کی ضرورت ہے بچوں کو ان پروگراموں کی مدد سے اس بارے میں جانکاری حاصل ہو تاکہ وہ اپنے آپ کو تمباکو نوشی سے بچا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.