ETV Bharat / bharat

World Championships: نکہت فائنل میں پہنچیں، منیشا اور پروین کو کانسے کے تمغے سے مطمئن ہونا پڑا - بھارتی باکسر نکہت زرین

نظام آباد (تلنگانہ) میں پیدا ہونے والی باکسر نکہت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 کلوگرام وزن کے زمرے کے سیمی فائنل مقابلے میں برازیل کی کیرولین ڈی المیڈا کے خلاف 5-0 سے یک طرفہ جیت حاصل کی۔Nikhat Zareen enters final, two Indians sign off with bronze

نکہت فائنل میں پہنچیں، منیشا اور پروین کو کانسے کے تمغے سے مطمئن ہونا پڑا

author img

By

Published : May 18, 2022, 10:40 PM IST

بھارتی باکسر نکہت زرین نے بدھ کو سنسنی خیز جیت کے ساتھ ترکی کے شہر استنبول میں جاری آئی بی اے ویمنز ورلڈ باکسنگ کے 12ویں ایڈیشن کے فائنل میں جگہ بنالی، لیکن منیشا اور ڈیبیو کرنے والی پروین نے سیمی میں ہارنے کے بعد کانسے کے تمغے کے ساتھ اپنی مہم ختم کی۔Nikhat Zareen enters final, two Indians sign off with bronze

نظام آباد (تلنگانہ) میں پیدا ہونے والی باکسر نکہت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 کلوگرام وزن کے زمرے کے سیمی فائنل مقابلے میں برازیل کی کیرولین ڈی المیڈا کے خلاف 5-0 سے یک طرفہ جیت حاصل کی۔ دوسری طرف، منیشا (57 کلوگرام) اور پروین (63 کلوگرام) نے اپنے سیمی فائنل میچوں میں اپنا سب کچھ جھونک دیا لیکن وہ بالترتیب 2020 اولمپک گیمز کی برونز میڈلسٹ اٹلی کی ارما ٹیسٹا اور آئرلینڈ کی ایمی براڈہرسٹ سے ہار گئیں۔ منیشا کو 0-5 سے شکست ملی جبکہ پروین کو 1-4 سے ہارگئیں۔

اپنی صرف دوسری عالمی چمپئن شپ کھیلتے ہوئے نکہت جمعرات کو فلائی ویٹ فائنل میں تھائی لینڈ کی جیتپونگ جتاماس کے خلاف بھڑیں گی اور جیت حاصل کرتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کرناچاہیں گی۔ جتاماس نے سیمی فائنل میں دو بار کی عالمی چیمپئن شپ کا تمغہ جیتنے والی تجربہ کار قازق باکسر زینا شیکیربیکووا کو 4-1 سے شکست دی۔ دن کے پہلے میچ میں نکہت نے ہندوستان کے لیے محتاط آغاز کیا لیکن جلد ہی اپنا گیئر بدلا اور گھونسوں کی بوچھاڑ کے ساتھ جارحانہ ہوگئیں۔ ان کے برازیلی حریف کو تکنیکی طور پر 25 سالہ ہندوستانی کے ساتھ تال میل بٹھانے کے لئے کافی جدوجہدکرنی پڑی۔ ابتدائی دوراونڈ کے بعد نکہت کافی اچھی پوزیشن میں نظرآئیں۔ ایک بار برتری حاصل کرنے کے بعد، سابق جونیئر یوتھ ورلڈ چیمپیئن نکہت نے فائنل راؤنڈ میں اپنے پیروں اور گھونسوں کی رفتارکو کم ہونے نہیں دیا۔ وہ پوری رفتار سے رنگ کے گرد گھومتی رہیں اوربرازیلین کھلاڑی سے فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے عین وقت پر کچھ درست مکے بھی لگائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی باکسر نکہت زرین کو سیمی فائنل میں شکست

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.