ETV Bharat / bharat

ناگالینڈ کے اسکولوں کیلئے ورلڈ بینک 6.8 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا - nagaland schools

ناگالینڈ کے اسکولوں کے انتظامی کام کاج میں اصلاح کے ساتھ ہی چنندہ اسکولوں میں تعلیمی عمل اور پڑھائی کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے ورلڈ بینک 6.8 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا۔

ورلڈ بینک
ورلڈ بینک
author img

By

Published : Feb 23, 2021, 8:32 PM IST

اس سلسلے میں منگل کو ایک معاہدے پر حکومت ہند، حکومت ناگالینڈ اور ورلڈ بینک نے دستخط کیے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے اس معاہدے پر محکمہ اقتصادی امور برائے حکومت کے ایڈیشنل سکریٹری سی ایس مہاپاترا، ناگالینڈ حکومت کی جانب سے چیف ڈائریکٹر، محکمہ اسکول ایجوکیشن شانواس سی اور ورلڈ بینک کی جانب سے کنٹری ڈائرکٹر جاوید احمد نے دستخط کیے۔

ورلڈ بینک
ورلڈ بینک

کلاس روم میں تدریس اور وسائل میں بہتری پروجیکٹ سے کلاس میں پڑھائی میں بہتری آئے گی۔ اساتذہ کی پیشہ ورانہ ڈیولپمنٹ کے مواقع پیدا ہوں گے۔ نیز طلباء اور اساتذہ کو فراہم کرنے کے لئے ایک ٹکنالوجی پر مبنی نظام ڈیولپ کیا جائے گا جو ملی جلی اور آن لائن تعلیم تک وسیع تر رسائی کے ساتھ ساتھ پالیسیوں اور پروگراموں تک بہتر رسائی کو یقینی بنائے گا۔

اس طرح کا مربوط نقطہ نظر روایتی ترسیل کے ماڈل کی تکمیل کرے گا اور کووڈ ۔19 سے پیدا ہوئے چیلنجوں پر قابو پانے میں بھی مددگار ہوگا۔ اسکولوں میں ہونے والی اصلاحات سے ناگالینڈ میں سرکاری تعلیمی نظام سے جڑے تقریبا 1،50،000 طلباء اور 20،000 اساتذہ کو فائدہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.