ETV Bharat / bharat

Womens T-20 World Cup ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتا، بھارت نے پہلے بولنگ کی - خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ 2023

ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے بدھ کو 2023 خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ بی کے اپنے میچ میں ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔Womens T-20 World Cup

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتا، ہندوستان نے پہلے بولنگ کی

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 7:45 PM IST

Updated : Feb 15, 2023, 10:10 PM IST

کیپ ٹاؤن:جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاون میں کھیلے جارہے خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ 2023 کے ایک اہم میچ میں بھارت کے خلاف ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی شروعات مایوس کن رہی اور دو رنوں کے مجموعی اسکور پر ہیلے میتھوز دو رن بنا کر پوجا کی گیند پر ریچا گھوش کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئی۔آخری اطلاع موصول ہونے تک ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم نے 16 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رن بنا لی ہے۔اسٹیفانی ٹیلر38 رن اور شیمین کیمبل23 رن بنا ئیں۔

میتھیوز نے ٹاس کے بعد کہاکہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے۔ آخری میچ زیادہ خراب نہیں ہوا۔ ہندوستان ایک مضبوط ٹیم ہے۔ ہم اپنے برانڈ کی کرکٹ کھیل کر ان سے بہتر کام کرنا چاہیں گے۔ ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے کہاکہ ’’ہم آج بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ آخری میچ میں ہم نے ہدف کا تعاقب کیا تھا۔ گزشتہ میچ کے مقابلے آج وکٹ قدرے بہتر نظر آ رہی ہے۔ اسمرتی اور دیویکا واپس آگئی ہیں۔ ہم انہیں جانتے ہیں۔ ہم نے ٹورنامنٹ سے پہلے چند میچ کھیلے۔ (جب نیلامی کے بارے میں پوچھا گیا) یہ ہم سب کے لیے بڑا دن تھا۔"

انڈین الیون: اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما، جمیمہ روڈریگس، ہرمن پریت کور (کپتان)، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، دیپتی شرما، پوجا وستراکر، دیویکا ویدیا، رادھا یادو، راجیشوری گائیکواڑ، رینوکا ٹھاکر سنگھ ۔ ویسٹ انڈیز الیون: ہیلی میتھیوز (کپتان)، اسٹیفنی ٹیلر، شیمین کیمبل، شبیکا گجنبی، چنیل ہنری، چاڈیان نیشن، افی فلیچر، شمیلیا کونیل، رشدا ولیمز (وکٹ کیپر)، کرشمہ رامہریک، شکیرا سیلمین۔

یہ بھی پڑھیں:Shubhman Gill Player of the Month : شبمن گل مہینہ کے بہترین کھلاڑی منتخب

یواین آئی

Last Updated : Feb 15, 2023, 10:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.