ETV Bharat / bharat

عدلیہ میں خواتین کی شراکت داری میں اضافہ ہونا چاہیے: رام ناتھ کووند - الہ آباد ہائی کورٹ

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے عدلیہ میں خواتین کی شراکت میں اضافہ کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین میں انصاف کی سمجھ زیادہ ہوتی ہے۔

kovind
kovind
author img

By

Published : Sep 11, 2021, 7:04 PM IST

الہٰ آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں ملٹی لیول پارکنگ اور وکلاء چیمبر کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ جھلوا میں تعمیر کی جانے والی لاء یونیورسٹی کے افتتاحی پروگرام کے موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا کہ 'عدلیہ میں خواتین کی شراکت میں اضافہ ہو کیونکہ خواتین میں سب کو انصاف دینے کا مزاج سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ ایک خاتون سسرال، مائیکہ، شوہر اور اولاد میں ہم آہنگی کو استوار کرتی ہے۔

رام ناتھ کووند نے کہا کہ 'عدلیہ میں ابھی تک 12 فیصدی سے بھی کم خواتین کی تعداد ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو انصاف ملے اس کے لیے کام کرنا ہوگا۔ عام لوگوں میں عدلیہ کے تئیں اعتماد کو بحال کرنا ہوگا۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ حال ہی میں سپریم کورٹ میں تین خواتین ججوں کی تقرری ہوئی ہے جو کہ تاریخی اور استقبال کے قابل ہے۔

صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ انصاف کے عمل میں تاخیر غریب کے لیے پریشانی کا سبب بنتا ہے۔ ساتھ ہی اس کی غریبی کو اور بڑھاتا ہے۔ سبھی کو وقت سے انصاف ملے۔ عدالتی نظام کم خرچ والا ہو۔ عام شہریوں کی زبان میں فیصلے دینے کا نظم ہو اور خاص کر خواتین اور کمزور طبقات کو انصاف ملے اور سبھی کی سمجھ والا عدالتی نظام ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ 'خواتین کمزور طبقات کو انصاف آسانی سے ملے یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ صحیح معنوں میں انصاف پر مبنی سماج کا قیام تبھی ممکن ہے جب دیگر طبقات سمیت عدلیہ میں بھی خواتین کی شراکت داری ہوگی۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ 'ایک وکیل کے طور پر میں دیکھا ہے کہ زیادہ تر نوجوان اور عام کنبوں کے وکلاء ان کے معاون بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ سے متعدد قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرتے ہی۔ اس ضمن میں الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ بنیادی سہولیات کے لیے تعمیراتی کام سے وکلاء اور ان کے معاونین کے ساتھ ساتھ سبھی عرضی گزاروں کے لیے کافی نفع بخش ثابت ہوگا۔

یو این آئی رپورٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.