ETV Bharat / bharat

Sania Mirza ثانیہ مرزا آر سی بی خواتین ٹیم کی مینٹور بنی

رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے بدھ کو ہندوستانی ٹینس لیجنڈ ثانیہ مرزا کو ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے افتتاحی سیزن سے قبل اپنی خواتین ٹیم کی مینٹور کے طور پر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 7:42 PM IST

ثانیہ مرزا آر سی بی کی خواتین ٹیم کی مینٹور بنی

بنگلورو: آر سی بی نے سوشل میڈیا پر ثانیہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان میں خواتین کے کھیلوں کی علمبردار ’یوتھ آئیکون‘ جس نے اپنے کیرئیر میں کئی رکاوٹوں کو عبور کیا اور میدان کے اندر اور باہر چیمپئن رہی۔ہمیں ثانیہ مرزا کا آر سی بی خواتین ٹیم کی مینٹور کے طور پر خیرمقدم کرنے پر فخر ہے۔ ہندوستان کی سب سے کامیاب خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ نے چھ گرینڈ سلیم ڈبلز ٹائٹل جیتے ہیں۔ وہ اس ہفتے کے آخر میں دبئی میں ڈبلیو ٹی اے 1000 ایونٹ کے بعد کھیل سے ریٹائر ہو جائیں گی۔

ایک سرپرست کے طور پر اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے ثانیہ نے کہاکہ میں واقعی بہت پرجوش ہوں کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد میرا اگلا کام نوجوان خواتین کو یہ یقین کرنے میں مدد کرنا ہے کہ کھیل کیریئر کے اختیارات میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ میں نوجوان خواتین کے ساتھ کھیل کے ذہنی پہلو پر کام کرنے کا منتظر ہوں۔ اگر ڈبلیو پی ایل خواتین کے لیے وہی کر سکتا ہے جو آئی پی ایل نے مردوں کے لیے کیا، تو میں شرط لگا سکتی ہوں کہ کھیل بہت سی لڑکیوں اور ان کے والدین کے لیے فطری انتخاب بن جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ’’مجھے لگتا ہے کہ میں نوجوان خواتین کو ذہنی طور پر مضبوط بنا سکتی ہوں۔ میں ان سے اپنے ان تجربات کے بارے میں بات کر سکتی ہوں جو میں نے اپنے 20 سال کے کیریئر میں حاصل کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Chetan Sharma Sting Operation اسٹنگ آپریشن میں چیتن شرما نے ویرات کوہلی کی کپتانی پر تبصرہ کیا

واضح رہے کہ ڈبلیو پی ایل 4 مارچ 2023 سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں کل پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آر سی بی، ممبئی انڈینز، گجرات جائنٹس، دہلی کیپٹلس اور یوپی واریئرز شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.