ETV Bharat / bharat

Women T20 World Cup ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ خواتین عہدیداروں کی نگرانی میں ہوگا

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 8:35 PM IST

جنوبی افریقہ میں 10 فروری سے شروع ہونے والا خواتین کا ٹی 20 ورلڈ کپ پہلی بار مکمل طور پر خواتین عہدیداروں کی نگرانی میں کھیلا جائے گا۔Match Will Played Under Female Officials

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ خواتین عہدیداروں کی نگرانی میں ہوگا

جوہانسبرگ:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعہ کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تین میچ ریفری اور 10 امپائروں کے پینل کا اعلان کیا ہے جس میں سات ممالک کے آفیشلز شامل ہیں۔ ہندوستان کی جی ایس لکشمی، جنوبی افریقہ کے شینڈرے فرٹز اور سری لنکا کی مچل پریرا کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے جبکہ آن فیلڈ اور ٹی وی امپائروں سو ریڈ فیرن (انگلینڈ)، ایلوائس شیریڈن (آسٹریلیا)، کلیئر پولوساک (آسٹریلیا)، جیکولین ولیمز (ویسٹ انڈیز) ، کم کاٹن (نیوزی لینڈ)، لارین ایزن باگ (جنوبی افریقہ)، انا ہیرس (انگلینڈ)، ورندا راٹھی (ہندستان)، این جانانی (انڈیا) اور نیمالی پریرا (سری لنکا) ہونگی۔

آئی سی سی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پینل کا انتخاب کرکٹ میں خواتین کی شرکت کو آگے بڑھانے کے لیے آئی سی سی کے اسٹریٹجک عزائم کا حصہ ہے۔

آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان نے کہا: “خواتین کی کرکٹ حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ خواتین کو اعلیٰ سطح پر کام کرنے کا موقع ملے۔ یہ اعلان ہماری نیت اور ارادے کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم خواتین میچ آفیشلز کی حمایت جاری رکھنے اور انہیں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:India vs New Zealand T20 بھارتی ٹیم کو رانچی گراؤنڈ پسند، یہاں یہ ریکارڈ درج ہے

خیال رہے کہ خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز 10 فروری کو میزبان جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا گروپ اے میں بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہے جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، ہندستان، آئرلینڈ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔ ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ میچ کیپ ٹاؤن، گکیبرہا اور پارل میں کھیلے جائیں گے اور فائنل 26 فروری کو نیو لینڈز میں ہوگا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.