بھارت کی معروف مصنف اور سماجی کارکن کملا بھاسن کا ہفتہ کے روز انتقال ہوگیا۔وہ 75 برس کی تھیں۔سماجی کارکن کویتا شریواستو نے ٹوئیٹر میں ان کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہفتے کی صبح 3 بجے بھاسن نے آخری سانس لی۔
بھاسین نے ہندوستان اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں خواتین کی تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Priyanka Gandhi: یوگی سے خواتین کو انصاف کی امید نہیں: پرینکا
کویتا شریواستو نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہماری پیاری دوست کملا بھاسن نے آج 25 ستمبر کو صبح تین بجے آخری سانس لی۔ ان کی موت سے پورے بھارت اور جنوبی ایشیائی خطے میں خواتین کی تحریک کو ایک بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ چاہے جتنی بھی مشکلات ہو انہوں نے ہر پل اپنی زندگی کو کھلے دل سے جیا ہے۔کملا آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گی'۔