بنگلور: سیرت النبی کوئز کے متعلق مسجد اقصٰی کے امام و خطیب مولانا عبد الرحمن الصعودی نے بتایا کہ اس سیرت کوئز کمپیٹیشن میں نہ صرف بچے بلکہ خواتین و عمر رسیدہ افراد نے بھی نہایت شوق و جزبے کے ساتھ حصہ لیا اور انعامات و سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔
اس کوئز کمپیٹیشن کے متعلق اپنے تاثرات بتاتے ہوئے مولانا منور نے کہا کہ یہ ملت کے افراد میں چھپی خوبیوں و استعداد کو ابھارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
'دنیاوی علم کے ساتھ دین کا علم بھی سیکھیں'
اس موقع پر مولانا عبد الرحمن الصعودی نے تمام مساجد کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کریں تاکہ عوام الناس میں محبتوں کو عام کیا جاسکے۔