پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع میں ہیڈکواٹر سے پچاس کلومیٹر مسافت پر تھانہ کوتوالی لال گنج علاقے کے چکودھر ببھن پور رانی گنج کیتھولا گاؤں میں اتوار کو ایک کھیت میں قتل کر پھینکی گئی خاتون کی لاش برآمد کی گئی۔ پولیس نے متوفیہ کی والد کی شکایت پر نامعلوم کے خلاف قتل کا کیس درج کیا ہے۔Woman's Body Found in Pratapgarh
اس معاملے پر ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی روہت مشرا نے بتایا کہ تھانہ کوتوالی لال گنج علاقے کے چکودھر ببھن پور رانی گنج کیتھولا گاؤں کی پربھاوتی دیوی زوجہ شیام لال ورما نے پولیس کو دی گئی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیٹی آرتی 24 کی شادی ایک سال قبل انیل پٹیل ساکن کاشی پور تھانہ سنگرام گڑھ پرتاپ گڑھ کے ساتھ ہوئی اور گزشتہ 6 اکتوبر کو وہ سسرال سے مائکے آئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Dead Body found in Anantnag: اننت ناگ میں ایک شخص کی لاش برآمد
انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کے روز آرتی کھانہ کھا کر سوئی تھی، صبح پانچ بجے اٹھ کر دیکھا تو چارپائی پر نہیں تھی۔ تلاش کرنے پر گھر سے کچھ مسافت پر ایک کھیت میں اس کی لاش پائی گئی، اس کے گلے پر زخموں کے نشان ہیں۔ اس کا کسی نامعلوم شخص نے قتل کر دیا ہے۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر نامعلوم ملزم کے خلاف قتل کا کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے ضلع ہیڈکواٹر بھیج دیا گیا ہے۔
یواین آئی