ETV Bharat / bharat

Pakistan Woman Sentenced to Death: توہین رسالت کے معاملے میں خاتون کو موت کی سزا - واٹس ایپ اسٹیٹس میں توہین راسالت سے متعلق مواد پوسٹ کا معاملہ

روالپنڈی کی 26 سالہ خاتون نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس میں توہین رسالت سے متعلق مواد پوسٹ کیا تھا۔ خاتون کے ایک دوست نے اسے تبدیل کرنے کی درخواست کی تو اس نے ایسا نہیں کیا اورمواد اسے ہی بھیج دیا۔ ملزمہ کو مئی 2020 میں گرفتارPakistani Woman Sentenced to Death کیا گیا تھا۔

توہین رسالت
توہین رسالت
author img

By

Published : Jan 20, 2022, 9:19 AM IST

Updated : Jan 20, 2022, 10:16 AM IST

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت پر مبنی مواد پوسٹ کرنے پر ایک خاتون کو موت کی سزا سنائی Pakistani Woman Sentenced to Death for Texting 'Blasphemousہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ خاتون نے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس میں توہین رسالت سے متعلق مواد پوسٹ کیا تھا۔ خاتون کے ایک دوست نے اسے تبدیل کرنے کی درخواست کی تو اس نے ایسا نہیں کیا اورمواد اسے ہی بھیج دیا۔ ملزمہ کو مئی 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت نے بدھ کو کیس کی سماعت کے بعد خاتون کو مجرم قرار دیتے ہوئے 20 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ سزائے موت سنائی۔

بین الاقوامی مذہبی آزادی پرامریکی کمیشن کے مطابق پاکستان میں توہین رسالت کے الزام میں 80 سے زائد افراد جیلوں میں بند ہیں، جن میں سے نصف کو عمر قید یا سزائے موت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں توہین رسالت کے ملزم کے قتل پر امریکہ کی مذمت

گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں ایک سری لنکن شہری کوپیٹ پیٹ کر مارڈالا تھا اوراسے آگ کے حوالے کردیاگیاتھا۔

یواین آئی

Last Updated : Jan 20, 2022, 10:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.