ETV Bharat / bharat

جھجّر ٹِکری بارڈر: کسان تحریک میں شامل بنگال کی خاتون کی کورونا سے موت

author img

By

Published : May 1, 2021, 2:44 PM IST

مغربی بنگال سے کسان تحریک میں شامل ہونے کے لئے آنے والی ایک خاتون کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔ 26 اپریل کو بنرجی روڈ مغربی بنگال سے ٹِکری سرحد پر کسانوں کی تحریک میں شامل ہونے والی ایک خاتون مومِتا باسو کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی تھی۔

جھجّر ٹِکری بارڈر: کسان تحریک میں شریک بنگال کی خاتون کی کورونا سے موت

خبر کے مطابق حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسے سِول اسپتال بہادر گڑھ اور بعد میں پی جی آئی روہتک لے جایا گیا۔ اسپتال میں شریک کرنے کے دوران ان کی کورونا جانچ کی گئی جو مثبت آئی۔ بعد ازاں خاتون کو شیوم اسپتال بہادر گڑھ میں شریک کیا گیا جہاں کے کورونا وارڈ میں دوران علاج وہ دم توڑ گئیں۔

ایک جانب جہاں انتظامیہ کاشت کاروں سے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کروانے اور کووڈ قواعد پر عمل کرنے پر مسلسل زور دے رہی ہے۔ وہیں کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گندم کی فصل کی فروخت کو یقینی بنانے کے بعد، ہزاروں کسان دہلی کی سرحدوں پر ایک بار پھر محاذ بنانے کے لئے تیار ہیں۔

وزیر صحت انل وج نے بھی کہا ہے کہ کسان بڑی تعداد میں سرحد پر بیٹھے ہیں، انہیں کورونا سے بچانا ہے لیکن تمام عہدیداروں کی ذاتی اپیل اور درخواستوں کے باوجود احتجاج کرنے والے کسان نہ تو کورونا کے اصولوں پر عمل پیرا ہیں اور نہ ہی جانچ کروارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.