ETV Bharat / bharat

Stone Pelting On Woman بنارس میں بی جے پی رہنما پر خاتون پر پتھراؤ اور جنسی ہراسانی کا الزام

وارانسی میں کانگریس کی ایک خاتون رہنما نے الزام لگایا ہے کہ بدھ کو ان کے شیلٹر ہوم پر پتھراؤ کیا گیا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیے گئے۔ اس میں بی جے پی رہنما بھی شامل تھے۔ دوسری جانب سارناتھ تھانے کے انچارج دھرم پال سنگھ نے بتایا کہ کتے کو لے کر دونوں فریقوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔Woman accused of stone pelting and sexual harassment in Banaras

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 1:21 PM IST

بنارس میں بی جے پی رہنما پر خاتون پر پتھراؤ اور جنسی ہراسانی کا الزام

بنارس: ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں ایک خاتون این جی او ڈائریکٹر اور کانگریس رہنما کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ الزام ہے کہ مقامی بی جے پی رہنما اور دیگر نے خاتون این جی او ڈائریکٹر کے ساتھ مارپیٹ کی اور اس کے کپڑے پھاڑ ڈالے۔ خاتون نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ بھی کیا ہے۔ خاتون کانگریس رہنما کا ٹویٹ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ دوسری جانب سارناتھ تھانے کے انچارج دھرم پال سنگھ نے بتایا کہ کتے کو لے کر دونوں فریق کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ بنارس کے سارناتھ تھانہ علاقے کی کالونی میں رہنے والی ایک خاتون کانگریس رہنما نے بی جے پی رہنما اور دیگر پر الزام لگایا ہے کہ 25 جنوری کو 100 مرد و خواتین کے ہجوم نے شیلٹر ہوم پر حملہ کیا اور پتھراؤ کیا۔ اس سلسلے میں خاتون کانگریس رہنما نے سارناتھ تھانے میں اس معاملے کو لے کر شکایت دی تھی۔ خاتون کا الزام ہے کہ ان پر حملہ کرنے والا بی جے پی رہنما نے شیلٹر ہوم چلانے کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، جس کو متاثرہ خاتون نے دینے سے انکار کر دیا۔

  • Been more than 24 hours since people tore off my clothes in broad day light, since I gave an application for FIR. I’m currently being taken to meet ADCP but the FIR has still not been lodged. pic.twitter.com/fWdQdn9HMs

    — The Protagonist (@_protagonist1) January 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس کے ساتھ ہی متاثرہ خاتون نے سارناتھ تھانے میں سات نامزد اور ایک نامعلوم کے خلاف شکایت کی تھی۔ اس معاملے کے بارے میں سارناتھ تھانے کے انچارج دھرم پال سنگھ نے بتایا کہ خاتون اپنے گھر کے باہر کتے کو باندھتی تھی۔ اس پر علاقے کی خواتین نے اعتراض کیا۔ یہ باہمی جھگڑا ہے۔ خاتون رہنما کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔ اس معاملے میں متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میں راج بھر کے اکثریتی علاقے میں رہتی ہوں۔ 25 جنوری کو تقریباً 100 لوگوں نے مجھ پر اور میری والدہ پر حملہ کیا۔ ہمارے شیلٹر ہوم پر پتھر برسائے گئے۔ پولیس کے سامنے میرا کپڑا پھاڑ دیا گیا۔ ہم پھٹے کپڑوں میں تھانے پہنچے۔ پولیس مقدمہ درج کرنے سے ہچکچا رہی تھی۔

مزید پڑھیں:۔ بی جے پی رہنما پر اجتماعی عصمت دری کا الزام

متاثرہ کانگریس رہنما ہے اور ریاستی سطح پر ترجمان رہ چکی ہے۔ وہ دہلی میں رہتی ہے۔ اس کے ساتھ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں ایک این جی او چلاتی ہیں، جہاں کتوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ وہ بچوں کی تعلیم بھی انتظام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 جنوری کو اچانک ان کے شیلٹر ہوم کے قریب ایک بھیڑ جمع ہو گئی۔ اس میں مقامی بی جے پی رہنما اور محلے میں رہنے والے لوگ بھی شامل تھے۔ بھیڑ نے اس کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان کے کپڑے پھاڑ دیئے۔ ان کے شیلٹر ہوم پر بھی پتھراؤ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.