مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے Maharashtra Congress Chief Nana Patole نے ہفتہ کو شیوسینا کے ترجمان روزنامہ سامنا کے اداریہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اداریہ میں جو کچھ بھی لکھا گیا ہے وہ سچ ہے۔ کانگریس کے بغیر 2024 کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے محاذ Nana Patole on Alliance Without Congress نہیں بنایا جا سکتا ۔
اخبار کی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر پٹولے نے کہا کہ کانگریس ہی ملک کو بیچنے والوں کے ہاتھ سے آزاد کرا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے ملک کو برباد کر دیا ہے، وہ سرکاری جائیدادوں کو پرائیویٹ سیکٹر کو بیچنے میں ملوث ہیں ۔ انہوں نے ایئر انڈیا، ریلوے بی ایس این ایل اور دیگر سرکار کمپنیوں کو فروخت کر دیا ۔ فروخت کی گئی تمام کمپنیاں کانگریس حکومت نے بنائی تھیں ۔
مزید پڑھیں:کانگریس پارٹی گنگا جمنی تہذیب کو زندہ رکھے گی: نسیم الدین صدیقی
انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے کے لیے کانگریس ہی واحد متبادل ہے، اگر ہم ملک کو بچانا چاہتے ہیں تو تمام حزب اختلاف کی جماعتوں کو متحد ہو کر بی جے پی کے خلاف لڑنا ہوگا ۔ کئی محاذ بنانا مناسب نہیں، اس کا بالواسطہ فائدہ بی جے پی کو ہو سکتا ہے۔
یواین آئی