واضح رہے کہ درجہ حرارت میں اضافہ سے موسم مسلسل خشک ہو رہا ہے ساتھ تیز ہوا بھی آگے کے پھیلنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ فائر بریگیڈ کے مطابق ضلع میں گزشتہ کچھ روز سے تقریباً ادھا درجن آگ لگنے کے معاملات سامبے آئے ہیں۔
فی الحال آگ لگنے کے سب سے زیادہ معاملے گیہوں کے کھیتوں سے سامنے آ رہے ہیں۔ گیہوں کے کھیت میں آگ لگنے کی اصل وجہ بجلی کے ڈھیلے تاروں کو بتایا جا رہا ہے۔ جن کھیتوں سے بجلی کے تار گزرے ان پر پرندوں کے بیٹھنے یہ تیز ہوا کے چلنے سے چنگاریاں نکلتی ہیں اور جب وہ کھیت میں گرتی ہیں تو ہوا کی وجہ سے آگ لگتی ہے۔
اس لئے فائر بریگیڈ نے محکمہ بجلی سے ایسے تاروں کو درست کرنے کی گزارش بھی کی ہے۔ آگ لگنے کے واقعہ شہری علاقوں کے مقابلے دیہی علاقوں میں زیادہ ہیں اس لئے فائر بریگیڈ نے دیہی علاقوں کے لوگوں سے چولہے پر کھانا بناتے وقت محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
محکمہ فائر بریگیڈ نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کو موقع واردات پر جلد از جلد پہنچنا ہوتا ہے۔ اس کے لئے بھی لوگوں کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو آگ لگنے کے وقت گھبرانا نہیں چاہئے۔ آگ لگنے والی جگہ کی صحیح لوکیشن ، اس علاقے میں کس قسم کی گاڑی بآسانی پہونچ سکتی ہے اس کی اطلاع فائر بریگیڈ کو ضرور دیں ساتھ ہی پولیس کو بھی اطلاع ضرور دیں۔