ETV Bharat / bharat

موسم سرما کی آمد سے پریشان روہنگیا مہاجرین

اب جبکہ موسم سرما کی آمد ہے تو روہنگیا مہاجرین اس بات کے لیے فکر مند ہیں کہ سرد ہواؤں سے وہ اپنے بچوں کو کس طرح سے تحفظ فراہم کرا سکیں گے۔ روہنگیا مہاجرین کا کہنا ہے کہ میانمار میں اتنی زیادہ سردی نہیں ہوتی تھی اور اسی لیے انہیں دہلی میں سردی زیادہ پریشان کرتی ہے۔

موسم سرما کی آمد سے پریشان روہنگیائی مہاجرین

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 11:48 AM IST

دارالحکومت دہلی کے شرم وہار علاقے میں رہنے والے روہنگیا مہاجرین کسم پرسی کی حالت میں اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ان مہاجرین کے پاس نہ تو معاش کا کوئی ذریعہ ہے اور نہ ہی بنیادی سہولیات تاہم ان سب کے باوجود یہ مہاجرین بھارتی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہیں بھارت میں سر چھپانے کی جگہ ملی۔

اب جبکہ موسم سرما کی آمد ہے تو روہنگیا مہاجرین اس بات کے لیے فکر مند ہیں کہ سرد ہواؤں سے وہ اپنے بچوں کو کس طرح سے تحفظ فراہم کرا سکیں گے۔ روہنگیا مہاجرین کا کہنا ہے کہ میانمار میں اتنی زیادہ سردی نہیں ہوتی تھی اور اسی لیے انہیں دہلی میں سردی زیادہ پریشان کرتی ہے۔

موسم سرما کی آمد سے پریشان روہنگیائی مہاجرین

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے روہنگیا پناہ گزینوں سے بات کرنے کی کوشش کی جس میں مرد افراد نے یہ کہ کر بات کرنے سے انکار کر دیا کہ انہیں کسی بھی میڈیا ادارے سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے البتہ خواتین سے بات کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: روہنگیائی مہاجرین کے کیمپ میں بھوک اور خوف کا منظر

ایک مہاجر نے اپنی روداد سناتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا کہ جب وہ پورے شرم وہار جیسے علاقے میں محض اپنے مویشی پالا کرتے تھے لیکن اب اس سے بھی چھوٹی زمین میں 57 سے زائد روہنگیائی خاندان اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سات کروڑ سے زائد افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے ممالک میں مہاجرین کی حیثیت سے پناہ گزیں کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.