گجرات میں وندے بھارت ایکسپریس پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔ کچھ نامعلوم افراد نے ٹرین کی کھڑکیوں پر پتھر پھینکے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی ٹرین میں سوار تھے۔ پارٹی لیڈر وارث پٹھان نے دعویٰ کیا کہ اویسی ملزموں کا نشانہ تھے۔ پٹھان نے دعویٰ کیا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ، پارٹی کے گجرات ریاستی صدر صابر کابلی والا اور پارٹی کے دیگر لیڈران کے ساتھ احمد آباد سے سورت کے لیے 'وندے بھارت ایکسپریس' میں سفر کر رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔window glass broken vande bharat express gujarat
کھڑکی کے ٹوٹے شیشے کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اے آئی ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان نے ٹویٹ کیا کہ گزشتہ روز جب اسد الدین اویسی، صابر کابلی والا اور ہماری ٹیم احمد آباد سے سورت جانے والی 'وندے بھارت ایکسپریس' ٹرین میں سفر کر رہی تھی تو کچھ نامعلوم لوگوں نے پتھراؤ کیا۔
اس کے ساتھ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اویسی پر یہ پتھر جان بوجھ کر مارے گئے ہیں۔ واقعہ کے بعد گجرات میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پٹھان نے دعویٰ کیا کہ جس کوچ میں اسد الدین اویسی بیٹھے تھے، اس پر دو بار پتھراؤ کیا گیا۔
-
आज शाम जब हम @asadowaisi साहब,SabirKabliwala साहब और @aimim_national की टीम अहमदाबाद से सूरत के लिए 'Vande Bharat Express' train में सफर कर रहे थे तब कुछ अज्ञात लोगों ने ट्रेन पर ज़ोर से पत्थर मारकर शीशा तोड़ दिया!#GujaratElections2022 pic.twitter.com/ZwNO2CYrUi
— Waris Pathan (@warispathan) November 7, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">आज शाम जब हम @asadowaisi साहब,SabirKabliwala साहब और @aimim_national की टीम अहमदाबाद से सूरत के लिए 'Vande Bharat Express' train में सफर कर रहे थे तब कुछ अज्ञात लोगों ने ट्रेन पर ज़ोर से पत्थर मारकर शीशा तोड़ दिया!#GujaratElections2022 pic.twitter.com/ZwNO2CYrUi
— Waris Pathan (@warispathan) November 7, 2022आज शाम जब हम @asadowaisi साहब,SabirKabliwala साहब और @aimim_national की टीम अहमदाबाद से सूरत के लिए 'Vande Bharat Express' train में सफर कर रहे थे तब कुछ अज्ञात लोगों ने ट्रेन पर ज़ोर से पत्थर मारकर शीशा तोड़ दिया!#GujaratElections2022 pic.twitter.com/ZwNO2CYrUi
— Waris Pathan (@warispathan) November 7, 2022
انہوں نے کہا کہ ہم نے آج احمد آباد سے سورت تک وندے بھارت ایکسپریس میں سفر کیا۔ جب ہم منزل سے 20 سے 25 کلومیٹر دور تھے تو پتھراؤ ہوا جس سے کھڑکی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اویسی کوچ میں بیٹھے تھے۔ پٹھان نے کہا کہ آپ ہمارے حقوق کے لیے ہماری آواز کو پتھراؤ سے نہیں دبا سکتے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال 30 ستمبر کو گاندھی نگر-ممبئی سنٹرل وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو گاندھی نگر سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ غور طلب ہے کہ اویسی آئندہ انتخابات کے پیش نظر گجرات کا دورہ کر رہے ہیں۔ ریاست میں یکم اور 5 دسمبر کو اسمبلی انتخابات ہونے ہیں اور ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔