ETV Bharat / bharat

گاندربل کے وسن علاقے میں ریچھ نمودار

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 10:29 AM IST

وسن میں ریچھ نمودار ہوتے ہی مقامی بستی کے لوگ ڈر گئے۔ مقامی لوگوں نے ریچھ کو پتھروں سے مار کر واپس جنگل کی طرف روانہ کر کے راحت کی سانس لی۔

گاندربل کے وسن علاقے میں ریچھ نمودار
گاندربل کے وسن علاقے میں ریچھ نمودار

وسطی ضلع گاندربل کے وسن علاقے میں ریچھ کی موجودگی سے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اس سلسلے میں وائلڈ لائف محکمے کے ایک ملازم نے بتایا ہے کہ وسن علاقے سے انہیں لوگوں کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ اس علاقے میں ایک بھاری بھرکم ریچھ موجود ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف و دہشت پھیل گئی ہے۔

وائلڈ لائف محکمے کی ٹیم نے علاقے میں آکر ریچھ کو تلاش کیا تاہم اس کا کوئی اتا پتا نہیں چلا۔

گاندربل کے وسن علاقے میں ریچھ نمودار
بتایا جاتا ہے کہ جنگلی جانور اپنی بھوک مٹانے کے لیے آجکل جنگل چھوڑ کر انسانوں کی بستی کا رخ کر رہے ہیں اور مقامی باغوں میں کھانا وغیرہ تلاش کرتے ہیں۔ جنگلی جانوروں کی وجہ سے لوگ کافی ڈر محسوس کر رہے ہیں۔ گاندربل ضلع کے وسن علاقے میں ریچھ نمودار ہوتے ہی مقامی بستی میں دہشت پھیل گئی اور اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے لوگوں نے ریچھ کو پتھروں سے مار کر واپس جنگل کی طرف روانہ کرکے راحت کی سانس لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.