لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ کا 82 برس کی عمر میں گرو گرام کے میدانتا ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا، جس کے بعد ملک بھر میں سیاسی ملی و مذہبی رہنما شدید رنج و غم کا اظہار کررہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے ہمعصر یوپی کے سابق ایکٹنگ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عمار رضوی BJP Leader Dr Ammar Rizvi نے ان کی زندگی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔ Why was Mulayam Singh Yadav interested in minority issues
ڈاکٹر عمار رضوی نے بتایا کہ ملائم سنگھ یادو اور ہم دونوں نے سیاست کی ابتداء تقریباً ایک ساتھ کیے تھے۔ اور اتفاق سے دونوں ٹیچر تھے لیکن دونوں کے راستے ایک تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ملائم سنگھ یادو اور میرا راستہ اگرچہ الگ الگ تھا تاہم ذاتی تعلقات انتہائی مضبوط اور گھریلو تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جب میرے والد کا انتقال ہوا اس وقت بھی وہ آئے اور مجھے تسلی دی اور جب میری والدہ کا انتقال ہوا اس وقت بھی انہوں نے مجھے حوصلہ دیا۔ Why was Mulayam Singh Yadav interested in minority issues
یہ بھی پڑھیں:
ملائم سنگھ یادو جب ایوان میں ہوتے تو انتہائی سنجیدگی سے مزدور غریب اور مظلوموں کی آواز بلند کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ حزب اختلاف کی سیاسی جماعت کے رہنما تھے اس وقت بھی اپنے اہم کردار ادا کرتے تھے۔ وہ باہمت بلند اخلاق کے مالک تھے۔ جب بھی کوئی فیصلہ لیتے تھے تو بہت ہی سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے تھے اور عزم کے ساتھ اس پر عمل کرتے تھے۔ Ammar Rizvi on Mulayam Singh
انہوں نے کہا کہ ریاست کے اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے میں ملائم سنگھ پیش پیش رہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے حریفوں نے مُلّا ملائم سنگھ جیسے القابات سے انہیں نوازا لیکن اس کی پرواہ کیے بغیر انہوں نے مسلمانوں میں منفرد مقام حاصل کیا۔ وہ بتاتے ہیں کہ پہلی بار جب ملائم سنگھ یادو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ بننے والے تھے اس وقت کانگریس نے اپنے حمایت واپس لے لی تھی۔ وی پی سنگھ سے بات چیت کیے بغیر وہ اس عہدے پر نہیں پہنچ سکتے تھے۔ اس وقت بھی انہوں نے عزت نفس کا خیال رکھا اور وی پی سنگھ سے خود بات چیت کرنے نہیں گئے بلکہ انہوں نے خود حمایت کا اعلان کیا تھا۔
موجودہ وقت میں بی جے پی رہنما ڈاکٹر عمار رضوی بتاتے ہیں کہ ملائم سنگھ یادو نے جتنے بھی عہدے اور اعلیٰ منصب پر فائز ہوئے وہ ایک طرف اور ان کی اعلیٰ قدر کا اخلاق ایک طرف۔ وہ سب کچھ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے انسان تھے۔ ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔