سیوان کے سابق ایم پی شہاب الدین کے انتقال کے بعد آر جے ڈی کے لیڈران سیاست دانوں کے نشانے پر ہیں۔ ہندوستانی عوام مورچہ کے ترجمان دانش رضوان نے کہا کہ تیجسوی یادو کیوں منھ چھپا رہے ہیں، ان کی جگہ ان کے بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو ان کے بیٹے سے ملنے گئے۔
دانش نے سوال کیا ہے کہ حزبِ اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو ہیں یا تیج پرتاپ یادو۔ حزب مخالف کے رہنما ان کے گھر کیوں نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ آخر راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر نے شہاب الدین کے لواحقین کے ساتھ ایسا کیوں کیا۔
آج دنیا کو راشٹریہ جنتا دل کی حقیقت کا پتہ چل گیا جب لوگوں کا اچھا وقت ہوتا ہے تو یہ لوگ ان کی پلیٹ دھونے کو بھی تیار ہو جاتے ہیں اور جن کا برا وقت ہوتا ہے انہیں کوئی بھی نہیں پوچھتا۔