ETV Bharat / bharat

کانوڑ یاترا کیوں ضروری؟ عدالت کا یوپی حکومت سے سوال - سپریم کورٹ

اترا کھنڈ اور اڑیسہ میں کانوڑ یاترا پرحکومت نے پابندی عائد کر دی ہے۔ تاہم اترپردیش حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خدشات کے باوجود کانوڑ یاترا پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔ اس معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوگی-

عدالت کا یو پی حکومت سے سوال
عدالت کا یو پی حکومت سے سوال
author img

By

Published : Jul 16, 2021, 2:03 PM IST

عدالت عظمی نے کانوڑ یاترا کے معاملہ پر اتر پردیش اور اترا کھنڈ کی حکومتوں کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے-

اترپردیش کے وزیر اعلی یو گی آدتیہ ناتھ نے کانوڑ یاترا کی اجازت دی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاردی کردہ ہدایت نامہ یہ کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر جار کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کرتے ہوے یاترا نکالنے کی اجا زت ہو گی۔

وہیں، کانوڑ یاترا کو اترا کھنڈ کے وزیر اعلی پشکر دھامی نے کورونا وائرس کی تیسری لہر خدشات کے پیش نظر منسوخ کردیا ہے۔ سپرم کورٹ میں آج اس معاملہ پر سماعت ہوگی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس نیرمن نے سولاسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا تھا کہ اتر پردیش حکومت نے کانوڑ یاترا منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب کہ اترا کھنڈ نے اپنے تجربا ت کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ کوئی یاترا نہیں ہوگی۔

اس معامہ پر اتر پردیش حکومت اپنا موقف بتائے گی۔ اس کے بعد سپریم کورٹ اپنا فیصلہ سنائے گا۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ کا سخت نوٹس لیا ہے اور یہ جاننا چاہا کہ کورونا کی تیسری لہر کےخدشات کے باوجود یاترا کیو ضروری ہے؟

مزید پڑھیں:یاترا منسوخ ہونے کے باوجود لنگر کی اجازت

امید کی جارہی ہے کہ 3 کروڑ عقیدت مند یاترا کے دوران شمالی بھارت پہنچ سکتے ہیں۔

اتر پردیش حکومت کے ترجمان سدھارتھ ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ ریاست میں کانوڑ یاترا کے دوران سماجی فاصلہ، ماسک اور آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مذکورہ یاترا کی نگرانی بھی کی جائے گی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کانوڑ یاترا کو لے کر آج عدا لت عظمی کیا رخ اپناتی ہے۔ ­

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.