جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے تمام اضلاع میں یوتھ کلب تعمیر کیے جا رہے ہیں، اس ضمن میں ضلع پونچھ میں بھی اس حوالے سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
جس میں ضلع کی تمام پنچایتوں کو شامل کیا گیا ہے، وہیں تحصیل منڈی کی پنچایت بلنائی کی عوام نے انتظامیہ سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے جو یوتھ کلب بنائے جارہے ہیں اس میں ہماری پنچایت کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اگرچہ ضلع کی پنچایتوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے تاہم تحصیل منڈی کی پنچایت بلنائی کو نظر انداز کیوں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:۔ جموں و کشمیر کی ہر پنچایت میں یوتھ کلب ہوگا
واضح رہے کہ یہ فہرست وی ایل ڈبلیو کی جانب سے جی آر ایس وی بی ایل او کو فراہم کی جائے گی۔ اس دوران جی آر ایس پنچایتی سطح پر 15 برس سے 35 برس تک کے یوتھ کی رجسٹریشن کریں گے جس کے بعد یہ فہرست زونل ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں جمع کی جائے گی۔
بعدازاں چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ کے دفتر ارسال کی جائیں گی اور اس کے بعد وہاں سے ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر میں جمع ہوگی جس کے بعد یہ فہرست اعلیٰ حکام تک پہنچائی جائے گی۔