ETV Bharat / bharat

مارچ میں تھوک افراطِ زر 7.39 فیصد

author img

By

Published : Apr 15, 2021, 2:07 PM IST

ایندھن اور بنیادی دھاتوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے مارچ 2021 میں تھوک قیمتوں پر مبنی تھوک کی افراط زر 7.39 فیصد درج کی گئی ہے۔ یہ تعداد گذشتہ ماہ میں 4.17 فیصد تھی۔

مارچ میں تھوک افراطِ زر 7.39 فیصد
مارچ میں تھوک افراطِ زر 7.39 فیصد

حکومت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، مارچ 2020 میں تھوک قیمت میں تھوک افراط زر 0.42 فیصد تھی۔ اسی مہینے میں اشیائے خوردنی کی تھوک افراط زر کی شرح 5.28 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ فروری 2021 میں یہ اعداد و شمار 3.31 فیصد تھے۔

مارچ میں تھوک افراطِ زر 7.39 فیصد
مارچ میں تھوک افراطِ زر 7.39 فیصد

اعداد و شمار کے مطابق، مارچ 2021 میں، خام تیل کی قیمت میں 73.70 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح پیٹرول اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی 32.15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ معدنی کی قیمتوں میں 10.20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ رسوئی گیس، ایل پی جی کی قیمت میں 10.30 فیصد اور پیٹرول کی قیمت میں 18.480 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 18.27 فیصد کمی آئی ہے۔

اشیائے خوردنی میں دھان کی قیمتوں میں 1.38 فیصد، دال دلہن 13.14 فیصد، پھلوں میں 16.33 فیصد، دودھ میں 2.65 فیصد اور گوشت، مچھلی اور انڈوں کی قیمتوں میں 5.38 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم موٹے اناج کی قیمتوں میں 1.38 فیصد، گندم میں 7.80 فیصد، سبزیوں میں 5.19 فیصد جب کہ آلو کی قیمتوں میں 33.10 فیصد کمی آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.