ETV Bharat / bharat

'جہاں وزیراعلیٰ ہیں وہی دارالحکومت ہوگا' - آندھراپردیش کی خبریں

آندھراپردیش کےوزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایم گوتم ریڈی نے کہا کہ آئین میں دارالحکومت نام کا کوئی لفظ موجود نہیں ہے۔ اور جہاں تک آندھراپردیش کے دارالحکومت کا معاملہ ہے، جہاں وزیراعلی قیام کرتے ہیں وہی دارالحکومت ہے۔

'جہاں وزیراعلی رہتے ہیں وہی دارلحکومت ہوگا'

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 4:38 PM IST

آندھراپردیش کے دارالحکومت سے متعلق ریاستی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایم گوتم ریڈی نے دلچسپ بیان دیا۔

مذکورہ وزیر نے کہا کہ آئین میں دارالحکومت نام کا کوئی لفظ موجود نہیں ہے۔ تروپتی شری وینکٹیشور یونیورسٹی کے سینیٹ ہال میں منعقدہ ضلع ترقیاتی اجلاس کے دوران وزیر نے یہ بات کہی۔

انھوں نے کہا کہ آئین میں دارالحکومت نام کا کوئی لفظ نہیں ہے اور جہاں تک آندھراپردیش کے دارالحکومت کا معاملہ ہے، جہاں وزیراعلیٰ قیام کرتے ہیں وہی دارالحکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یکم ستمبر تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے: تلنگانہ ہائی کورٹ

دوسری جانب انھوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں تین دارالحکومت بنائے جائیں گے، جس کا اعلان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کیا تھا۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے 2019 میں ریاست میں تین داراحکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

آندھراپردیش میں تین دارالحکومت کی تشکیل کا معاملہ متنازعہ ہوگیا ہے۔ اپوزیشن تیلگو دیشم نے اس کی سخت مخالف کی ہے اور یہ معاملہ عدالت تک پہنچ گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.