ETV Bharat / bharat

ٹی ایم سی رہنما کا بی جے پی میں شامل ہونے والوں پر طنز - شمالی 24 پرگنہ

ریاستی وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک نے ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والوں کو میرجعفر قرار دیا ہے۔

'ٹی ایم سی سے بی جے پی میں شامل ہونے والے میر جعفر ہیں'

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 11:23 AM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان زبانی جنگ عروج پر، سبھی پارٹیاں ایک دوسرے پر نکتہ چینی کر رہی ہیں۔

شمالی 24 پرگنہ کے بارہ سات میں ترنمول کانگریس کی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک نے کہا کہ لوگوں کی پہچان مشکل وقت پر ہی ہوتی ہے۔

ترنمول کانگریس ماں، ماٹی، مانش کی جماعت ہے، عوام جو چاہتی ہے ممتا بنرجی وہ کرتی ہیں کیونکہ ممتا بنرجی صرف اور صرف عوام کی خدمت کرنے کے مقصد سے ہی سیاست میں آئی ہیں لیکن جو کسی نہ کسی مقصد سے سیاست میں شامل ہوئے ہیں وہ تو بڑی پیشکش ملنے پر ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر جائیں گے۔

وزیر خوراک نے ایسے لوگوں کو مغربی بنگال کا میر جعفر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ لوگ ہیں جنہیں میر جعفر کہا جاتا ہے، یہ لوگ کسی کے نہیں ہوں گے۔ ایسے لوگوں سے عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر ابھیشیک بنرجی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے وزیر خوراک جیوتی پریہ ملک نے کہا کہ شاردہ چٹ فنڈ بدعنوانی معاملے میں جن لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں، وہ ترنمول کانگریس میں موجود ہیں لیکن شھبندو ادھیکاری پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے جو کچھ بھی کیا ہے اس کو لے کر خوفزدہ ہیں۔

اچھا ہوا کہ شھبندو ادھیکاری جیسے لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں، اس سے ترنمول کانگریس کو فائدہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.