ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال: وزیر فرہاد حکیم کی بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش پر تنقید

مغربی بنگال کے کابینی وزیر فرہاد حکیم نے کھیلا ہوبے دیوس کے موقع پر بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کے فٹبال کھیلنے پر شدید تنقید کی.

Minister Farhad Hakeem criticizes BJP state president Dilip Ghosh

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 7:12 PM IST

وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے اپنی پارٹی چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا من بنالیا ہے. اسی وجہ سے انہوں نے ممتابنرجی کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے.

مغربی بنگال: وزیر فرہاد حکیم کی بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش پر تنقید
مغربی بنگال: وزیر فرہاد حکیم کی بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش پر تنقید
کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ فرہاد حکیم کے مطابق جو شخص ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی ہر بات اور پالیسی کی مخالفت کرتا ہو وہ اچانک وزیراعلیٰ کے منصوبے اور اعلان پر میدان میں کیسے اتر سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال بی جے پی کے یکے بعد دیگرے سرکردہ رہنماؤں کے ترنمول کانگریس میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے پر دلیپ گھوش نے بھی پارٹی کو خیرباد کہنے کا ارادہ بنالیا ہے.

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے پسندیدہ منصوبوں میں سے ایک کھیلا ہوبے(khela hobey, sports day) کا مغربی بنگال کے علاوہ ترپورہ سمیت ملک کی 15 ریاستوں میں بھی کھیلا ہوبے دیوس کا اہتمام کیا گیا.

کھیلا ہوبے کھیلا ہوبے نعرہ آج ریاست کی نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے.

وزیراعلیٰ ممتابنرجی اس نعرے کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے پُرعزم ہیں اور اسی عزم کے ساتھ ریاست میں کھیل کود کو فروغ دینے کے لئے کھیل اداروں اور کلبوں کو فٹبال مہیا کرائی ہے.

اسمبلی انتخابات کے دوران ترنمول کانگریس کے کھیلا ہوبے نعرے نے دھوم مچا رکھا تھا. ہر عمر کے لوگوں کی زبان پر کھیلا ہوبے کھیلا ہوبے کا نعرہ تھا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.