ETV Bharat / bharat

سی پی آئی ایم کے کارکن کا گولی مار کر قتل

رائے گنج کے ڈالکھولہ تھانہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے سی پی آئی ایم کے رہنما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور بدمعاش موقعے واردات سے فرار ہو گئے۔

سی پی آئی ایم کے کارکن کا گولی مار کر قتل
سی پی آئی ایم کے کارکن کا گولی مار کر قتل
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 12:15 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جاری خونی جھڑپوں کا دائرہ ریاست کے تقریباً تمام اضلاع تک پھیل چکا ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپیں محدود تھی لیکن اب دوسری جماعتیں بھی اس کی زد میں آنے لگی ہیں، شمالی دیناج پور ضلع کے رائے گنج کے ڈالکھولہ تھانہ کے حسین پور علاقے میں نامعلوم شرپسندون نے سی پی آئی ایم کے رہنما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔

سی پی آئی ایم کے رہنما کے قتل کے بعد حسین پور علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، مقامی باشندوں نے شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے، ابتدائی تفتیش کے بعد سی پی آئی ایم کے رہنما کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسلام پور محکمہ ہسپتال میں بھیجا گیا۔

پولیس نے کہا کہ مرنے والے شخص کی شناخت گورچند رائے کے طور پر ہویی ہے، شرپسندوں نے انہیں بالکل قریب سے سر پر گولی ماری ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ تفتیش جاری ہے، قتل معاملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے لیکن اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

سی پی آئی ایم کے ضلع رہنما نے سیاسی انتقام کے تحت گورچند کا قتل کیا گیا ہے، انہوں نے اس قتل معاملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.